برطانوی فوج نے گھٹنے ٹیکنے پر مبینہ پابندی عائد کردی

برطانوی فوج کے ایک ذریعہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جب فوجی وردی میں ہوں تو انہیں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برطانوی فوج نے اپنےفوجی جوانوں پر بلیک لائف میٹرس تحریک سمیت کسی بھی سیاسی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے دوران گھٹنے ٹیکنے پر مبینہ طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمانڈروں نے ہیمپشائر کے گوسپورٹ میں واقع ایچ ایم ایس سلطان کے فوجیوں کو خبردار کیا ہے کہ جب وردی میں ہوں تو وہ اظہار یکجہتی کے لیے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے۔ یہ اطلاع ڈیلی میل نے دی ہے۔


برطانوی فوج کے ایک ذریعہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جب فوجی وردی میں ہوں تو انہیں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے گھٹنے ٹیکنا ایک سیاسی تحریک بن رہی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’جب بھی آپ وردی میں ہوں تو آپ کو کیسے رہنا ہے، اس کے دیرینہ ضابطے موجود ہیں ۔ مسلح افواج اور وزارت دفاع نسل پرستی کے خلاف ہیں اور وہ اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ میٹروپولیٹین پولیس نے اپنے افسروں کو بیلک لائفس کی تحریک کے احتجاج کے دوران گھٹنے ٹیکنے کے عمل کو سبز جھنڈی دکھائی تھی۔


بعدازاں لندن میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے دوران حمایت میں متعدد افسران نے یہ ہی مؤقف اپنایا۔ دفاعی عہدیداروں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں کہ آیا اس کا کوئی دوسرا راستہ نکل سکتا ہے یا نہیں اور وہ اظہار یکجہتی کے لیے کوئی دوسرا طریقہ اپنا سکتے ہیں یا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔