پیرو ایئرپورٹ پر اندوہناک حادثہ، فائر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل، دیکھیں ویڈیو

حادثے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں رَنوے پر لینڈنگ کے بعد فلائٹ کو ٹرک سے ٹکراتے ہوئے اور پھر آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پیرو میں طیارہ حادثہ کی ایک اندوہناک خبر سامنے آئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق راجدھانی لیما میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ حادثہ ہوا جس میں لینڈنگ کے وقت ایک فلائٹ رَنوے میں فائر ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔

اس حادثہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رَنوے پر لینڈنگ کے بعد طیارہ ٹرک سے ٹکرا جاتا ہے اور پھر جیسے جیسے وہ آگے بڑھتا ہے، آگ کی لپٹیں تیز ہوتی جاتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ میں فائر بریگیڈ کے دو اہلکاروں کی موت ہو گئی ہے۔ ایئرلائن نے بتایا کہ اس حادثہ میں کسی بھی مسافر یا پائلٹ ٹیم کے رکن کی موت نہیں ہوئی ہے۔


لیما ایئرپورٹ کا انتظام و انصرام دیکھنے والی کمپنی نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ سبھی مسافروں کو ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ایئربس میں 102 پیسنجر اور 6 کرو ممبرس سوار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔