روسی حملے پر بائیڈن کے تبصرے 'بکواس': پوتن

ولادمیرپوتن نے کہا کہ روس کے پاس ناٹو ممالک سے لڑنے کی کوئی وجہ، کوئی دلچسپی، کوئی جغرافیائی سیاسی مفاد، کوئی اقتصادی، سیاسی یا فوجی مفاد نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ناٹو ممالک پر ماسکو کے ممکنہ حملے کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے ’’بکواس‘‘ ہیں اور وہ (مسٹر بائیڈن) خود بھی اس بات کو سمجھتے ہیں۔

مسٹر پوتن نے روسیا 1 کے رپورٹر پاول زروبن سے کہا "یہ بکواس ہے۔" "میرے خیال میں صدر بائیڈن کو بھی اس بات کا احساس ہے۔ یہ روس کے بارے میں اپنی غلط پالیسی کو درست ثابت کرنے کا ان کا اپنا طریقہ ہے۔ روس ناٹو ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور ان تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتا ہے۔"


مسٹر پوتن نے کہا کہ روس کے پاس ناٹو ممالک سے لڑنے کی کوئی وجہ، کوئی دلچسپی، کوئی جغرافیائی سیاسی مفاد، کوئی اقتصادی، سیاسی یا فوجی مفاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کو ناٹو ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ ہی ہیں جو مصنوعی طور پر مسائل پیدا کرتے ہیں کیونکہ وہ ماسکو جیسا حریف نہیں چاہتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔