سوشلسٹ اور سینیٹر برنی سینڈرز کے کٹھ پتلی ہیں بائیڈن: ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق مشیر راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ راجر اسٹون اب آزاد شخص ہیں۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ممکنہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر سوشلسٹ ہونے کا الزام لگایا ہے اور سینیٹر برنی سینڈرز کا کٹھ پتلی تک قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے ساتھ ہی کہا کہ بائیڈن کے امریکہ میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ ایک سروے کے مطابق مارچ سے جون تک ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق مشیر راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ راجر اسٹون اب آزاد شخص ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان راجر اسٹون کی سزا شروع ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راجر اسٹون کو 2016 کے امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات میں کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر سزا سنائی گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔