بائیڈن کو سوشل میڈیا پرامریکیوں کی طرف سے تنقید کا سامنا
مشرقی فلسطین‘ امریکی ریاست اوہائیو کا ایک دور افتادہ گاؤں ہے جس کے دورے کا اعلان صدر نے بہت پہلے کیا تھا مگر وہ اعلان کے باوجود بہت دیر بعد یہاں آئے۔
امریکی صدر جمہوریہ جو بائیڈن کو سوشل میڈیا پرامریکیوں کی طرف سے تاخیر سے اوہائیو کے ایک چھوٹے سے گاؤں’مشرقی فلسطین‘ جس کی آبادی 4000 نفوس سے کم ہے کے دورے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
العربیہ کے مطابق ’مشرقی فلسطین‘ امریکی ریاست اوہائیو کا ایک دور افتادہ گاؤں ہے جس کے دورے کا اعلان صدر نے بہت پہلے کیا تھا مگر وہ اعلان کے باوجود بہت دیر بعد یہاں آئے۔ اس علاقے کا نام ’فلسطین‘ ہے مگر مشرق وسطیٰ میں موجود خطہ فلسطین سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں حکومت سازی کا عمل کھٹائی کا شکار کیوں؟
جوبائیڈن نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل [378 دن پہلے] ’مشرقی فلسطین‘ کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ 3 فروری 2023 کو ایک "زہریلی اور خطرناک" مواد سے لدی ٹرین اس جگہ پر پٹری سے اتر گئی اوراس پر لدے مواد کے پھیلنے سے اس گاؤں کی چھوٹی آبادی کو صحت اور ماحولیاتی بحران میں ڈال دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : علمی آزادی نہ ہو تو ذہن بنجر ہو جاتا ہے
تاہم وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ گذشتہ بدھ کوصدرنے یہ دورہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی پہلی برسی کی یاد میں کیا اور اس دورے میں تاخیر کرنے پر انہیں سیاسی رہ نماؤں اور مقامی باشندوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ ایک سال سے زیادہ عرصے تک وہ متاثرہ علاقے کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔