یروشلم تمام مذاہب کا گھر ہے: بیلا حدید
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی میں چھ بچوں سمیت کم سے کم 25 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر کیمپوں کے نزدیک رہنے والے ہیں۔
لندن :یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف لندن میں ہو رہے مظاہرے میں امریکی نژاد برطانوی اور دیگر ممالک کے افراد کے ساتھ فلسطینی نژاد امریکی خوبرو ماڈل بیلا حدید نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یروشلم تمام مذاہب کا گھر ہے اورامریکی صدر کے اس اقدام نے دنیا میں قیام امن کی کوشش کو پیچھے دھکیل دیا۔ آن لائن خبروں کے مطابق بیلا حدید مظاہرے میں سرخ رنگ کا فلسطینی اسٹائل کا گاؤن پہن کر شریک ہوئیں۔ یہ اطلاع برطانوی اخبار ’مرر‘ نے دی ہے۔
آکسفورڈ اسٹریٹ میں ہو رہے اس مظاہرے کے شرکاء بعد ازاں امریکی سفارتخانے پر بھی پہنچے۔بیلا حدید نے اس سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ وہ مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد رو پڑی تھیں۔اپنے پوسٹ میں بیلا حدید نے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکی فیصلے کی مذمت کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 25 افراد زخمی
غزہ، : اسرائیل کی فوج نے غزہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ہوائی حملہ کیا، جس میں کم سے کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور ہتھیار رکھنے والے ٹھکانوں پر کل حملہ کیا گیا۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی میں چھ بچوں سمیت کم سے کم 25 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر کیمپوں کے نزدیک رہنے والے ہیں۔ ایک دیگر واقعہ میں اسرائیلی فوج اور مظاہرین کی جھڑپ میں ایک فلسطینی شہری مارا گیا اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منطوری دیئے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کررہے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Dec 2017, 11:00 AM