بڑے یورپی ملک کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور شروع

یہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا وقت ہے کیونکہ بموں کی بارش غیر انسانی ہے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بیلجیئم نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور شروع کردیاہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے تحریک لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق یورپی دنیا بھی اسرائیلی دہشت گردی سے تنگ آگئی، بیلجیئم نے فلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنے پرغور شروع کردیا۔

بیلجیئم کی انسانی حقوق کی وزیرنے بتایا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے پرپارلیمنٹ میں تحریک لائی جائے گی، فلسطین کو آزاد کروانا خطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔ بیلجیئم نے اسرائیل سےمطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے اپنی سرحدیں کھولے۔


یاد رہے نائب وزیراعظم پیٹرا ڈی سوٹر نے بیلجیئم کی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگائے اور غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی تحقیقات کرے۔

نائب وزیراعظم نے کہا تھا کہ "یہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا وقت ہے کیونکہ بموں کی بارش غیر انسانی ہے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔ڈی سوٹر نے مزید کہا تھا کہ جنگی جرائم کے ذمہ داروں پر یورپی یونین سے پابندی لگائی جانی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔