بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کا انتقال
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران سرکاری پرچم نگوں رہےگا۔کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تک کام کاج نہیں ہوگا۔
دوبئی: بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ انتقال کر گئے۔ وہ 84 برس کے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق مرحوم طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے۔ وہیں انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ تدفین بحرین میں کی جائے گی۔ بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران سرکاری پرچم نگوں رہےگا۔کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تک کام کاج نہیں ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ شیخ خلیفہ بن سلمان بحرین کے طویل ترین مدت تک وزیر اعظم رہے۔ وہ 1970 میں بحرین کے وزیر اعظم بنے تھے اور اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔ شیخ خلیفہ بن سلمان 24 نومبر 1935 کو پیدا ہوئے۔ وزیر اعظم بننے سے قبل وہ اسٹیٹ کونسل اور سپریم ڈیفینس کونسل کے بھی سربراہ تھے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بحرین کے وزیر اعظم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’مملکت بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی انتقال کی خبر موصول ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ بحرین کے بادشاہ، شاہی خاندان اور بحرین کے عوام سے میری تعزیت۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Nov 2020, 11:29 PM