یوکرین میں دوسرے امریکی صحافی کی موت
کیمرہ مین زکرزیوسکی نامہ نگار بنجامن ہال کے ساتھ تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں زکرزیوسکی کی موت ہوگئی۔
فاکس نیوز نے منگل کو کہا کہ ان کے کیمرہ مین پیئر زکرزیوسکی کی پیر کو یوکرین میں رپورٹنگ کے دوران موت ہوگئی۔فاکس نیوز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوزین اسکاٹ نے کہا: "انتہائی غم اور بھاری دل کے ساتھ ہم آج صبح اپنے پیارے کیمرہ مین پیئر زکرزیوسکی کی موت کی خبر شیئر کر رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ زکرزیوسکی نامہ نگار بنجامن ہال کے ساتھ تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں زکرزیوسکی کی موت ہوگئی۔
فاکس نیوز نے پیر کو بتایا تھا کہ کیف کے باہر خبریں جمع کرنے کے دوران ہال کو چوٹ آئی تھی۔فاکس نیوز نے اطلاع دی تھی، "ہمیں اس بارے میں ابھی زیادہ معلومات نہیں ہے۔ ہال کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہاں موجود ہماری ٹیم مزید معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سی این این کے مطابق، ہال نے ایک جنگی نمائندے کے طور پراپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا اور بعد میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے رپورٹنگ کرنے کے علاوہ انہوں نے مزید خبررساں اداروں کے لئے بھی کام کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ ریناڈ نامی ایک 50 سالہ امریکہ صحافی کی بھی یوکرین شہر اِرپن میں روسی فوج کے حملے میں موت ہوگئی تھی، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔