شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج
رپورٹ کے مطابق سلیم کے بھائی عجل حسین نے الزام لگایا ہے کہ حسینہ اور قادر کی جانب سے حکم ملنے پر عوامی لیگ کے کارکنوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے جنرل سکریٹری عبید القادر کے خلاف ایک ٹیچر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈیلی سٹار نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق پالی کنڈا کے 35 سالہ استاد سلیم حسین کے قتل کے معاملے میں بوگورہ صدر پولیس اسٹیشن میں محترمہ حسینہ اور قادر سمیت عوامی لیگ کے 99 مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے نام شامل ہیں۔ مقتول کے والد سکندر حسین نے جمعہ کو واقعہ کی رپورٹ درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سلیم نے 4 اگست کو بوگورہ کے ستمتھا علاقے میں طلباء کی قیادت میں احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ اس دوران عوامی لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے مظاہرین پر حملہ کرنے اور سلیم کو قتل کرنے کے لیے تیز دھار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق سلیم کے بھائی عجل حسین نے الزام لگایا ہے کہ حسینہ اور قادر کی جانب سے حکم ملنے پر عوامی لیگ کے کارکنوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا۔معزول وزیراعظم کا نام اس سے قبل دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے محمد پور میں قتل کے ایک مقدمے میں ایف آئی آر میں ہے ، جہاں 19 جولائی کو پولیس کی فائرنگ سے ایک کریانہ تاجر ہلاک ہوگیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔