امریکی صدر بائڈن نے رشی سُنک کو ’راشد سنوک‘ کہہ کر سبھی کو کیا حیران، اب سوشل میڈیا پر ہو رہے ٹرول
ٹرولسٹائے نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا ہے ’’پتہ نہیں جو بائڈن کو کہاں سے یہ خبر مل گئی ہے کہ کوئی راشد سنوک نام کا شخص برطانیہ کا وزیر اعظم بن گیا ہے، بائڈن کہیں رِشی سُنک کی بات تو نہیں کر رہے ہیں!‘‘
ہند نژاد رِشی سُنک برطانیہ کے وزیر اعظم بن گئے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ جلد از جلد ملک کو معاشی بحران سے باہر نکالا جائے۔ اس درمیان امریکی صدر جو بائڈن نے اپنے ایک خطاب میں رِشی سنک کا تذکرہ کرتے ہوئے کچھ ایسی غلطی کر دی ہے جس پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل انھوں نے رِشی سُنک کا نام ٹھیک طرح سے نہیں بولا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور لوگ امریکی صدر کو ٹرول کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔
دراصل امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے بائڈن نے سُنک کے نام پر دو بار غلطی کی۔ امریکی صدر اس دوران کچھ کنفیوز بھی دکھائی دے۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’ہمیں برطانیہ سے جڑی ایک خبر سنائی دے رہی ہے۔ راشد... راشد... راشد سنوک نئے برطانوی وزیر اعظم بن گئے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بائڈن کو رِشی سُنک کا نام ٹھیک طرح سے یاد نہیں، جس کی وجہ سے وہ ’رِشی‘ کو ’راشد‘ کہہ جاتے ہیں اور ’سُنک‘ کو ’سنوک‘ کہتے ہیں۔
اب بائڈن ٹرولرس کے نشانے پر ہیں۔ ’ٹرولسٹائے‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا ہے کہ ’’پتہ نہیں جو بائڈن کو کہاں سے یہ خبر مل گئی ہے کہ کوئی راشد سنوک نام کا شخص برطانیہ کا وزیر اعظم بن گیا ہے۔ بائڈن کہیں رِشی سُنک کی بات تو نہیں کر رہے ہیں!‘‘ اسی طرح ’شکتی‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا ہے ’’ایک بار پھر جو بائڈن سوتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ امریکی صدر بائڈن نے راشد سنوک کو برطانیہ کا نیا وزیر اعظم بننے کے لیے مبارکباد دی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں نہیں آتا ہے کہ یہ وہائٹ ہاؤس کیسے چلا لیتے ہیں؟‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔