امریکی اعلی افسر کا انتباہ ،کورونا سے امریکہ میں ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پہلے ایک ہزار افراد ایک ماہ کے دوران ہلاک ہوئے، جب کہ بقیہ ایک ہزار دو دن میں ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار جومتعدی امراض کے کنٹرول اور انسداد کے نگران ہیں انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فاؤچی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ کرونا سے ایک لاکھ سے زیادہ امریکی ہلاک ہو سکتے ہیں، جو موجودہ تعداد کا 50 گنا ہے۔
ڈاکٹر فاوچی نے نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا کہ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس ایک لاکھ سے زیادہ امریکیوں کی جان لے سکتا ہے۔ یہ اندازہ مختلف ماڈلز کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک سرکاری طور پر ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہ خاصا خوفناک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے ایک ہزار افراد ایک ماہ کے دوران ہلاک ہوئے، جب کہ بقیہ ایک ہزار دو دن میں ہلاک ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔