الجیریا میں طیارہ گرکر تباہ، 100 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ

الجیریا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک شدگان میں کثیر تعداد میں فوجی اہلکار شامل ہیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

11 Apr 2018, 3:17 PM

الجیریا میں طیارہ گرکر تباہ، 100 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8.30 بجے الجیریا کے نزدیک بوفارک صوبے میں بلیدہ شہر کے ایئرپورٹ کے نزدیک پیش آیا۔

مقامی انتظامیہ نے کم از کم 130 ارکان پر مشتمل ٹیم کو راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لئے تعینات کر دیا ہے۔ 14 ایمبولنس اور 10 ٹرک ٹیم کے ساتھ ہیں جن کے ذریعہ زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکالا جا رہا ہے۔ طیارہ حادثہ سے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں جائے وقوعہ پر طیارے سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔