پروازوں کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان کے ساتھ اپنی سرحد بھی سیل کی
ہندوستان میں گزشتہ تین دنوں میں تقریبا ایک ملین افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہندوستانی حکومت کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
بنگلہ دیش کی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے ہمسایہ ملک کے ساتھ سرحد کو کل سے دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے کورونا کی وجہ سے ہندوستان کے ساتھ تمام پروازیں ملتوی کردی تھیں۔وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن اتوار کے روز 'یو این آئی ' کو بتایا کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی شدید صورتحال کے پیش نظر سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسٹر مومن نے کہا کہ یہ حکم ہندوستان سے آنے والی سامان بردار گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں گزشتہ تین دنوں میں تقریبا ایک ملین افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستانی حکومت کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
واضح رہےاس سے پہلے کئی ممالک نے ہندوستان کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سب سے پہلے ہانک کانگ نے یہ قدم اٹھایا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نےایسا کیا تھا۔ ملک میں کورونا سے حالات بہت خراب ہو رہےہیں اور کل کورونا کے ساڑے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 28 سو زیادہ تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔