افغانستان: راجدھانی کابل کے بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں بس کے اندر دھماکہ، 2 افراد کی موت، کئی زخمی

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے ’دی خراسان ڈائری‘ سے بات کرتے ہوئے دھماکہ کی تصدیق کی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ کے وقت بس میں کئی لوگ بیٹھے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>کابل میں بس دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کابل میں بس دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

افغانستان کی راجدھانی کابل میں ایک بار پھر دھماکہ ہوا ہے۔ اس بار دھماکہ بس میں ہوا ہے جس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے مغربی علاقہ واقع دشتِ بارچی علاقہ میں یہ بس دھماکہ ہوا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کی خبر ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ اس معاملے کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہے۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 14 ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ’دی خراسان ڈائری‘ سے بات کرتے ہوئے اس دھماکہ کے بارے میں تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ کے وقت بس میں کئی لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ حادثہ کے بارے میں طالبان انتظامیہ کی طرف سے فی الحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ مقامی میڈیا میں نشر ہو رہی خبروں کے مطابق کوسٹر ماڈل کی شکل میں پہچانی جانے والی بس جس میں دھماکہ ہوا، وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔