جاپان کے ایئرپورٹ پر اچانک پھٹ گیا 500 پاؤنڈ کا امریکی بم، 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ

افسران کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فورسز اور پولیس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ 500 پاؤنڈ کے امریکی بم سے ہوا تھا، حالانکہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آخر یہ بم کیوں پھٹا۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

جاپان میں ایک ہوائی اڈہ پر اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک بم اچانک زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گیا۔ اس دھماکہ سے ایئرپورٹ کے ’ٹیکسی وے‘ پر ایک بڑا گڈھا ہو گیا جس کے سبب 80 سے زائد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ جاپانی افسران نے بتایا کہ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ وزارت برائے اراضی و سفر کے افسران کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی جاپان کے میازاکی ہوائی اڈہ پر جب بم دھماکہ ہوا تب وہاں کوئی طیارہ نہیں تھا۔

افسران کے مطابق ڈیفنس فورسز اور پولیس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ 500 پاؤنڈ کے امریکی بم سے ہوا تھا۔ اس دھماکہ سے فی الحال کسی طرح کا خطرہ معلوم نہیں پڑ رہا۔ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آخر اچانک اس بم میں دھماکہ کیوں ہوا۔ یہ حادثہ ایک ہوابازی اسکول سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے۔ دھماکہ سے ڈامر کے ٹکڑے ہوا میں فوارے کی طرح اچھلتے ہوئے دکھائی دیے ہیں۔


جاپانی میڈیا کے مطابق سامنے آئی ویڈیو میں ٹیکسی وے پر ایک گہرا گڈھا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد جاپان کی چیف کیبنٹ سکریٹری یوشیماسا ہیاشی نے کہا کہ ہوائی اڈہ پر 80 سے زائد پروازوں کو رد کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ ایک دن بعد پھر سے پروازیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔