ایکواڈور میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک، 26 زخمی

نیشنل رسک اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ سروس کے مطابق آٹھ گھر اور دو کاریں آج صبح آگ لگنے سے تباہ ہو گئیں۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کوئٹو: ایکواڈور کے بندرگاہی شہر گویاکیل میں ایک زبردست دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایکواڈور کے سرکاری حکام نے گویاکیل میں ایک مہلک دھماکے کو "منظم جرم" قرار دیا ہے، جس میں پانچ افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ایکواڈور کے وزیر داخلہ پیٹرک کیریلو نے اتوار کے دھماکے کو حکومت کے خلاف جرائم پیشہ گروہوں کی طرف سے "اعلان جنگ" قرار دیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اینڈین ملک کا ہمسایہ ملک پیرو اور کولمبیا کوکین کی اسمگلنگ کے لیے ایک راستے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں قتل اور گینگ سے متعلقہ جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گویاکیل میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایکواڈور میں بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ سے اکتوبر کے بعد سے یہ چوتھی بار ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔


نیشنل رسک اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ سروس کے مطابق آٹھ گھر اور دو کاریں آج صبح آگ لگنے سے تباہ ہو گئیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والی تصاویر میں ٹوٹے ہوئے مکانات اور گاڑیوں کی کھڑکیوں میں خون دیکھا گیا ہے۔ اتوار کو دیر گئے ایک نیوز کانفرنس میں، حکام نے بتایا کہ یہ حملہ کوکوراچا اور جونیئر کی ہدایات پر کیا گیا، دونوں کا تعلق ایکواڈور کے سرکردہ جرائم پیشہ گروہوں میں سے ایک لاس ٹیگوئے رونس سے ہے۔

وزیر داخلہ کیریلو نے دھماکے کے بعد ٹوئٹ کیا، "منظم جرائم کے کرایہ کے قاتل جنہوں نے طویل عرصے سے معیشت کو منشیات کی تجارت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔