’دی گریٹ وال آف چائنا‘ کی نگرانی کے لیے 300 سے زائد کیمرے نصب

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

بیجنگ: چین نے اپنی تاریخی اور عظیم الشان دیوار (دی گریٹ وال) پر بڑھتی ہوئی توڑ پھوڑ کے واقعات کے پیش نظر 300 سے زیادہ جدید ترین کیمرے لگائے ہیں۔ ’چائنا ریڈیو انٹرنیشنل‘ کے مطابق اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے دو اہم قدم اٹھائے گئے ہیں جن میں سے ایک کیمرے لگانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ’دی گریٹ وال‘ کی حفاظت کیلئے گشت لگانے والی ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ حال ہی میں یہ پایا گیا کہ ’دی گریٹ وال‘ پر انگریزی اور کوریائی زبان کے الفاظ لکھ دیئے جانے سے لوگوں میں کافی غصہ ہے، جس کے سبب سیکورٹی کے نقطہ نظر سے یہ قدم اٹھائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔