میکسیکو شہر کی جیل پر حملہ ،  14 افراد ہلاک، 24 قیدی فرار

میکسیکو کی جیل پرنامعلوم تعداد میں بندوق برداروں نے حملے کے دوران بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں جیل کے 10 محافظ اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر آئی اےاین ایس</p></div>

علامتی فائل تصویر آئی اےاین ایس

user

قومی آواز بیورو

میکسیکو کی جیل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا  اور  اس حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق  اتوار کو میکسیکو کے شمالی شہر سیوڈاڈ جواریز کی ایک جیل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 24 قیدی فرار ہو گئے۔

چیہواہوا اسٹیٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم تعداد میں بندوق برداروں نے حملے کے دوران بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں جیل کے 10 محافظ اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔


چیہواہوا کے ریاستی استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ اتوار کے روز شمالی میکسیکو کے شہر سیوڈاڈ جواریز کی ایک جیل پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس میں 14 افراد ہلاک جبکہ 24 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے کچھ دیر قبل مسلح افراد نے بلیوارڈ کے قریب میونسپل پولیس پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے جیل کے باہر سیکیورٹی ایجنٹس کے ایک اور گروپ پر فائرنگ کی۔ معلومات کے مطابق کچھ قیدیوں کے رشتہ دار نئے سال کے موقع پر ان سے ملنے کے لیے کیمپس کے باہر انتظار کر رہے تھے۔


مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کے بعد جیل اور اس کے گردونواح میں کہرام مچ گیا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ جیل کے اندر کچھ ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں نے کئی اشیاء کو آگ لگا دی اور جیل کے محافظوں کے ساتھ جھڑپ کی۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ 24 قیدی کیسے فرار ہوئے۔ فی الحال حملے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔