رُودر کنڈ کا افتتاح کرنے والے اکھلیش کا نام بی جے پی نے مٹا دیا
ورنداون میں قدیم رُودر کنڈ کا افتتاح 2015 میں اکھلیش یادو نے کیا تھا اور وہاں کے کتبہ پر ان کا نام کندہ کیا گیا تھا جس پر یوگی حکومت میں سفید پینٹ کر دیا گیا ہے۔
بی جے پی کے ذریعہ گزشتہ حکومتوں کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو فراموش کرنے اور ان کے ذریعہ جاری کردہ منصوبوں کو اپنا منصوبہ قرار دینے کی بات کوئی نئی نہیں ہے۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے ورنداون سے تعلق رکھتا ہے جہاں سماجوادی پارٹی حکومت کے ذریعہ تیار کردہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ افتتاح کردہ کنڈ کے پاس موجود کتبہ پر تحریر کیے گئے اکھلیش یادو کے نام کو مٹا دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانکاری خودسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دی ہے۔
دراصل اکھلیش یادو نے 9 جون کو ورنداون کا دورہ کیا جہاں انھوں نے دیکھا کہ جس کتبہ پر ان کا نام لکھا ہوا تھا اس پر پینٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج ورنداون جانے پر پتہ چلا کہ 2015 میں گووردھن کے جس قدیم رودر کنڈ کا میں نے افتتاح کیا تھا، وہاں میرے نام کے کتبہ پر حکومت کے افسران نے پینٹ کر کے میرا نام مٹا دیا ہے۔ حکومت بدلنے پر گزشتہ حکومتوں کے کام کو فراموش کرنا بی جے پی کی منفی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔