بنگال عام انتخابات LIVE: بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے کرکٹر یوسف پٹھان جیتے!

مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 42 سیٹیں ہیں۔ گزشتہ بار یہاں کی 22 سیٹوں پر ترنمول کانگریس، 18 سیٹوں پر بی جے پی اور 2 سیٹوں پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہاں مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 79.97 رہا جو 4 سب سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں والی ریاستوں میں سب سے بہتر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بنگال عام انتخابات</p></div>

بنگال عام انتخابات

user

قومی آوازبیورو

04 Jun 2024, 5:56 PM

مغربی بنگال کی بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے کرکٹر یوسف پٹھان جیتے!

مغربی بنگال کے بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار کرکٹر یوسف پٹھان نے جیت حاصل کی ہے۔ ان کے مقابل کانگریس و بی جے پی سمیت کل 16 امیدوار تھے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق یوسف پٹھان کو 496534 ووٹ ملے ہیں۔

04 Jun 2024, 11:51 AM

بی جے پی کو محض 10 سیٹوں پر سبقت، ترنمول کانگریس کی چل رہی ہوا!

گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی نے مغربی بنگال کی 42 لوک سبھا سیٹوں میں 18 سیٹیں حاصل کی تھیں، اور اس مرتبہ وزیر داخلہ امت شاہ نے 30 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن یہ دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اب تک 42 سیٹوں کے جو رجحانات سامنے آئے ہیں اس کے مطابق بی جے پی کو محض 10 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ ترنمول کانگریس کی ہوا چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ 30 سیٹوں پر اس نے سبقت بنا رکھی ہے۔ بقیہ 2 لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس امیدوار آگے ہیں۔

04 Jun 2024, 11:18 AM

اچھی شروعات کے بعد بی جے پی کی حالت خستہ، ترنمول کانگریس 28 سیٹوں پر آگے

مغربی بنگال میں اچھی شروعات کے بعد بی جے پی کی حالت خستہ دکھائی دے رہی ہے۔ جو رجحانات سامنے آئے ہیں ان میں ترنمول کانگریس 28 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جبکہ بی جے پی 10 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے۔ کانگریس امیدوار 3 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی نے 42 لوک سبھا سیٹوں میں سے 18 پر قبضہ کیا تھا، جبکہ ترنمول کانگریس نے 22 اور کانگریس نے 2 لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔


04 Jun 2024, 10:06 AM

کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے بنائی سبقت، ترنمول کے یوسف پٹھان پیچھے

بہرام پور لوک سبھا سیٹ پر کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے سبقت بنا لی ہے۔ کچھ دیر پہلے تک ترنمول کانگریس کے یوسف پٹھان اس سیٹ سے آگے چل رہے تھے، لیکن اب وہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر بی جے پی امیدوار نرمل کمار ساہا ہیں۔

04 Jun 2024, 8:59 AM

پوسٹل بیلٹ پیپر میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت ٹکر

مغربی بنگال میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان سخت ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ابھی پوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی ہو رہی ہے اور تازہ رجحانوں میں بی جے پی نے 17 اور ترنمول کانگریس نے 18 سیٹوں پر سبقت بنا رکھی ہے۔


04 Jun 2024, 7:58 AM

مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 42 سیٹیں ہیں۔ گزشتہ بار یہاں کی 22 سیٹوں پر ترنمول کانگریس، 18 سیٹوں پر بی جے پی اور 2 سیٹوں پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہاں مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 79.97 رہا جو 4 سب سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں والی ریاستوں میں سب سے بہتر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔