کورونا کے خلاف جنگ جاری، امریکہ نے 4 ویکسین کو کلینیکل ٹرائل کی منظوری دی

مئی میں امریکہ نے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی ، جس کا مقصد جنوری 2021 تک کووڈ -19 کے لئے ایک موثر اور تیر بہ ہدف ویکسین کی 300 ملین خوراک تیار کرنا ہے۔

کورونا ویکسین
کورونا ویکسین
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ نے کورونا وائرس (کووڈ-19) ویکسین تیار کرنے کے کام میں مصروف چار ٹیموں کو ٹیکے کی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اسٹیفن ہان نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ۔ مسٹر ہان نے بتایا ’’ویکسین کی تیاری میں شامل چار ٹیموں کو ویکسین کی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دی ہے۔ چھ دیگر ٹیمیں بھی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری کے منتظر ہیں۔ ان کے کام کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مئی میں امریکی محکمہ صحت اور دفاع نے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘ کے نام سے ایک مشترکہ مہم شروع کی ، جس کا مقصد جنوری 2021 تک کووڈ -19 کے لئے ایک موثر اور تیر بہ ہدف ویکسین کی 300 ملین خوراک تیار کرنا ہے۔ وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے منگل کے روز انتباہ دیاتھا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ امریکہ جنوری 2021 تک کووڈ ۔19 کے لئے موثر اور مکمل طور پر محفوظ ویکسین تیار کرلے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔