یو پی عام انتخابات LIVE: اجودھیا میں بی جے پی کو ہزیمت، امیدوار للو سنگھ بری طرح ہارے
ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا کی سب سے زیادہ 80 سیٹیں ہیں۔ اس وقت ان میں سے 64 لوک سبھا سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ ہے۔ اتر پردیش میں گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی ساتوں مراحل میں ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 57.13 رہا جو 2019 کے مقابلے 2.05 فیصد کم ہے۔
اجودھیا میں بی جے پی کو ہزیمت، امیدوار للو سنگھ بری طرح ہارے
اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں فیض آباد پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع کے فیض آباد پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے سینئر لیڈر و ایم پی امیدوار للوسنگھ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے امیدوار اور ایم ایل اے اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔
پرینکا گاندھی نے کشوری لال کو دی جیت کی مبارک باد
وک سبھا الیکشن میں امیٹھی میں ناقابل تسخیر سبقت کی جانب بڑھ رہے کانگریس امیدوار کشوری لال کو پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مبارک باد دی ہے واڈرا نے ایکس پر پوسٹ کیا' کشوری بھیا۔ مجھے کبھی کوئی شک نہیں تھا مجھے شروع سے یقین تھا کہ آپ جیتو گے۔ آپ کو امیٹھی کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں کی مبارک باد۔
راہل گاندھی کی سبقت سوا تین لاکھ تک پہنچی
راہل گاندھی رائے بریلی میں سوا تین لاکھ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ جبکہ دوسری سیٹ وائناڈ پر ان کی سبقت 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
راہل گاندھی ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے، اسمرتی ایرانی 39 ہزار ووٹوں سے پیچھے
کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ پر اپنے نزدیکی امیدوار سے کافی آگے چل رہے ہیں۔ راہل گاندھی 2 لاکھ 18 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ (ایک لاکھ ووٹ) سے ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔وہیں امیٹھی سیٹ پر کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے اسمرتی ایرانی کی حالت خراب کر دی ہے۔ کشوری لال ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور اسمرتی ایرانی سے 45 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
مظفرنگر سیٹ پر سنجیو بالیان پیچھے
مظفرنگنر سیٹ پر مرکزی وزیر مملکت سنجیو بلیان پیچھے چل رہے ہیں۔ یہاں پر سماجوادی پارٹی کے ہریندر ملک تقریباً 13.5 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
امروہہ سے کنور دانش علی آگے
یو پی کی امروہہ سیٹ پر کانگریس کے امیدوار کنور دانش علی چار ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی کے کنور سنگھ تنور ان سے پیچھے ہیں۔ جبکہ بی ایس پی کے مجاہد حسین تیسرے مقام پر ہیں۔
انڈیا اتحاد کی 41 سیٹوں پر سبقت، بی جے پی 36 سیٹوں پر سمٹی
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر رجحانات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے مطابق یوپی کی 80 سیٹوں میں سے انڈیا اتحاد نے 41 سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ بی جے پی محض 36 سیٹوں آگے ہے۔ دیگر پارٹیاں تین سیٹوں پر آگے ہیں۔
اسمرتی ایرانی اور ارون گووِل پیچھے، یوپی کا ریزلٹ کر سکتا ہے حیران
اتر پردیش کی کچھ لوک سبھا سیٹوں کے رجحانات حیران کر رہے ہیں۔ امیٹھی سے بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی پیچھے چل رہی ہیں اور اس سیٹ سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے سبقت بنا لی ہے۔ دوسری طرف میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ارون گووِل بھی پیچھے چل رہے ہیں۔ ان پر سماجوادی پارٹی کی سنیتا ورما نے سبقت بنائی ہے۔
مین پوری میں ڈمپل یادو 8 ہزار ووٹوں سے آگے
یو پی کی مین پوری سیٹ پر ڈمپل یادو 8 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔
این ڈی اے 19 سیٹوں پر، انڈیا 16 سیٹوں پر آگے
یو پی میں ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی 19 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ سماجوادی پارٹی 11 اور کانگریس 5 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد ای وی ایم کی گنتی شروع
اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں پر پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد بی جے پی کے امیدوار کئی سیٹوں پر آگے ہیں جبکہ کچھ سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار بھی آگے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے بھی کئی سیٹوں پر برتری برقرار رکھی ہے۔ حالانکہ اس وقت یہی رجحانات ہیں۔ اب ای وی ایم ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا کی سب سے زیادہ 80 سیٹیں ہیں۔ اس وقت ان میں سے 64 لوک سبھا سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ ہے۔ اتر پردیش میں گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی ساتوں مراحل میں ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 57.13 رہا جو 2019 کے مقابلے 2.05 فیصد کم ہے۔ یہاں آج 851 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔