ٹیکے کی دو خوراک کے درمیان وقفہ بڑھانے پرامریکی مہر، فاؤچی نے کہا واجب قدم
جو بایئڈن کے چیف ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر فاؤچی نے ٹیکے کی دو خوراک کے درمیان وقفہ بڑھانے کے ہندوستانی قدم کو واجب قدم قرار دیا ہے۔
وہائٹ ہاؤس کے چیف ہیلتھ ایڈوائزار ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کووی شیلڈ کے ٹیکے کی دو خوراک کے درمیان وقفہ بڑھانے کا ہندوستانی حکومت کا قدم واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان جن حالات سے نبرد آزما ہے اس میں راستہ نکالنا ہوتا ہے جس سے جلدی سے جلدی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا سکے۔ اس لحاظ سے مجھے یہ طریقہ صحیح لگتا ہے۔‘‘
نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ویکسین کے معاملہ میں دوسرے ممالک اور کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ خود اپنی ویکسین بنانے کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ ہندوستان ٹیکہ بنانے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے لوگوں کے لئے اپنے سارے وسائل لگانے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دہلی میں کورونا سےتھوڑی راحت ، کل 10489 نئے کیسز، 308 اموات
واضح رہے کہ ہندوستان نے کووڈ-19 کا ٹیکہ کووی شیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کے وقفہ کو 6 سے 8 ہفتہ کو بڑھاکر 12 سے 16 ہفتہ کر دیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران کووی شیلڈ کی دو خوراک کے بیچ کا وقفہ بڑھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں اقدام کو ٹیکہ کے کمی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی نے بھی کہا ہے کہ جب ویکسین کی کمی ہو تو وقفہ بڑھانا ٹھیک ہے۔ اس سے کم از کم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایک خوراک تو لگ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوراک بھی لگانا ایسے حالات میں ٹھیک ہے۔
ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ان کو جو اطلاعات ملی ہیں اس کے حساب سے روس کی اسپوتنک ویکسین ایک اچھی ویکسین ہے اور یہ 90 فیصد موثر بتائی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔