جیٹلی کے ’انتم سنسکار‘ میں چوروں کی ’ہاتھ کی صفائی‘، 35 موبائل فون غائب!
اتوار کے روز جب سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی آخری رسوم ادا کی جا رہی تھی، اسی دوران موبائل فون چوروں نے ایک مرکزی وزیر اور بابا رام دیو کے پی اے سمیت تقریباً 3 درجن لوگوں کے موبائل فون چرا لیے۔
ملک کے سابق مرکزی وزیر کا آخری رسوم ادا کیا جا رہا تھا، وزیر داخلہ سمیت ملک کے بڑے بڑے وزراء، لیڈران اور معزز حضرات موجود تھے۔ ایسے میں سیکورٹی انتظامات پختہ ہونا لازمی ہیں۔ لیکن اس قدر سخت سیکورٹی کے باوجود موبائل چوروں نے اپنے ہاتھ کی صفائی دکھائی اور ایک مرکزی وزیر اور بابا رام دیو کے قریبی معاون سمیت تقریباً تین درجن لوگوں کے موبائل فون اڑا لیے۔
اس واقعہ پر ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب مرکزی وزیر بابل سپریو اور بابا رام دیو کے معاون ایس کے تجاراوالا نے ٹوئٹ کیا۔ تجارا والا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’کل نگم بودھ گھاٹ پر میرے اور بابل سپریو سمیت تقریباً 11 لوگوں کے موبائل فون چوری ہو گئے۔‘‘ انھوں نے اس ٹوئٹ میں دہلی پولس، وزیر داخلہ امت شاہ اور ان کے دفتر سمیت کئی نیوز ایجنسیوں کو ٹیگ کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں موبائل چوری ہونے کا لائیو لوکیشن بھی دیا ہے۔
دوسری طرف مرکزی وزیر بابل سپریو نے ان کا فون بھی چوری ہونے کی بات کہتے ہوئے اپنے ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ ’’یہ صرف چوری نہیں، بلکہ بہت ہی اسمارٹ قسم کی پاکٹ ماری تھی۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایک چور کا تو انھوں نے ہاتھ تک پکڑ لیا تھا، لیکن وہ موقع دیکھ کر بھاگ گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Aug 2019, 10:10 AM