امروہہ:تعزیہ ہائی پاور بجلی کے تار سے ٹکرایا ، دس زخمی

ضلع امروہہ میں ایک تعزیہ کے ہائی پاور تار سے ٹکرانے کے بعد دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

ڈاکٹر مہتاب امروہوی

امروہہ-کل ضلع بھر میں دس محرم پر تعزیے نکالے گئے۔ امروہہ میں انجمن تحفظ عزاداری کے زیر اہتمام اور انجمن رضاکاران حسینی کی نگرانی میں متعلقہ عزاخانوں سے تعزیے نکالے گئے سید نگلی ،بچھرایوں ،،حسن پور ،ڈھکا ،گجرولا ، دھنورا ،جویا وغیرہ میں تعزیے نکالے گئے شہر اور دیہات میں اس کا سلسلہ جاری تھا کہ کوتوالی ڈیدولی کے تحت گاؤں اصغری پور میں ایک تعزیہ ہائی پاور بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا جس سے دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گاؤں کے لوگ دس محرم کا تعزیہ نکال رہے تھے کہ راستے میں 11 ہزار پاور کی لائن سے تعزیہ ٹکرا کر جلنے لگا اور تعزیہ اٹھاے ہوے لوگوں میں تیز کرنٹ دوڑ گیا جس میں دس افراد شددید طور پر جھلس گئے جن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق ان میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔

امروہہ:تعزیہ ہائی پاور بجلی کے تار سے ٹکرایا ، دس زخمی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Sep 2018, 7:42 AM