تاجر کی بیٹی نے بزرگ خاتون کو گاڑی سے کچلا
کناٹ پلیس کے باہری سرکل میں اتوار کی رات کو قریب نو بجے فیشن ڈیزائننگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ نے اپنی گاڑی سے ایک بزرگ خاتون کو کچل ڈالا، طالبہ غلط سائڈ میں اپنی مہنگی ایس یو وی چلا رہی تھی۔
راجدھانی دہلی کے کناٹ پلیس سے جو خبر سامنے آئی ہے اس نے کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں ۔ کناٹ پلیس میں ایک امیر زادی کی درندگی کا شکار ایک پچاس سالہ بزرگ خاتون ہو گئیں ۔ اتوار کی رات کو نو بجے یہ فیشن ڈیزائننگ انسٹی ٹیوت کی طالبہ کناٹ پلیس میں غلط سائڈ پر اپنی مہنگی ایس یو وی چلا رہی تھی اور اس نے اپنی گاڑی سے ایک بزرگ خاتوں کو کچل ڈالا۔
ملزم لڑکی شریا اگروال نے جس خاتون کو اپنی مہنگی گاڑی سے کچلا ہے و ہ غریب اور بے گھر تھی ۔ اس خاتوں کو نہ صرف ٹکر ماری بلکہ تقریبا ًسو میٹر تک اس خاتون کو اپنی گاڑی سے گھسیٹتی رہی ۔ اس لڑکی نے اپنی گاڑی میں بیٹھی باقی دو لڑکیوں کے ساتھ بھاگنے کی کوشش کی ، لیکن موقع واردات پر پولس نے لڑکی کو پکڑ لیا ۔ یہ لڑکی ایک بڑے کاروباری کی بیٹی ہے اور اس کو ضمانت پر چھوڑ بھی دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔