دہلی سمیت شمالی ہند میں پھر آندھی طوفان کا اثر، کئی افراد ہلاک

اتراکھنڈ کے اترکاشی، ٹہری اور پوڑی میں بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ بادل پھٹنے سے چار دھام کی یاترا پر گئے ہزاروں یاتری راستے میں پھنس گئے ہیں۔ پوڑی ضلع میں 3 مقامات پر بادل پھٹنے کی اطلاع ہے۔

آندھی طوفان سے معمولات زندگی متاثر، تصویر سوشل میڈیا
آندھی طوفان سے معمولات زندگی متاثر، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں جمعہ کی شب آندھی طوفان میں کئی افراد کی جان چلی گئی اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ اترپردیش میں آندھی طوفان اور بارش کی وجہ سے 5 افراد کے جان بحق ہونے کی خبر ہے۔

اتر پردیش کے مراد آباد ضلع میں 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ امروہہ میں ایک، سنبھل میں ایک اور رامپور میں بھی ایک شخص کی جان چلی گئی ہے۔ وہیں دہلی کے علی پور علاقہ میں بجلی کا کھمبا گرنے سے ایک بائیک سوار کی موت واقع ہو گئی۔ یوپی میں آندھی طوفان سے جگہ جگہ بجلی کے کھمبوں کے ساتھ درخت بھی زمیں دوز ہو گئے۔

مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں لگاتار ہو رہی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہے۔ کئی اضلاع میں بارش کے دوران بجلی گرنے اور دیوار منہدم ہو جانے کی وجہ سے 9 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے، وہیں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کے مطابق ہوگلی ضلع میں بجلی گرنے سے 4 لوگوں کی جان چلی گئی۔ بیربھوم ضلع میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ مغربی بردھمان ضلع کے کٹوا اور منگل کوٹ میں دیوار گرنے سے 2 افراد کی جان چلی گئی۔

اتراکھنڈ کے اترکاشی، ٹہری اور پوڑی میں بادل پھٹنے کے واقعات سمانے آئے ہیں۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے چار دھام یاترا پر گئے ہزاروں یاتری پھنس گئے پوڑی ضلع میں 3 مقامات پر 3 بادل پھٹنے کی خبر ہے۔ وہیں ٹہری کے گھنسالی میں بادل پھٹنے کے بعد زور دار بارش بھی ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔