تاج محل کی خوبصورتی دیکھ کر مدہوش ہوئے انڈونیشیائی صدر کے بیٹے-بہو!

بیرون ملکی مہمانوں کے تاج محل پہنچنے کی خبروں کے درمیان اے ایس آئی نے جمعہ کی تعطیل میں تاج محل میں صاف صفائی اور رنگائی و پتائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ایک طرف جی-20 اجلاس جاری ہے، اور دوسری طرف بیرون ممالک سے ہندوستان پہنچنے والے سربراہان کے اہل خانہ سیر و سیاحت میں مصروف ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق انڈونیشیائی صدر جوکو ویڈوڈو کے بیٹے کیسینگ پینریپے اور بہو نے ہفتہ کے روز محبت کی عظیم نشانی تاج محل کا دیدار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش کی ہلکی پھوہاروں کے درمیان کیسینگ اور ان کی بیوی ایرینا گڈونو تاج محل کی خوبصورتی سے مدہوش ہو گئے۔ ان کے ساتھ پہنچے وفد نے بھی تاج کا دیدار کیا اور تصویریں بھی کھنچوائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیائی صدر کے بیٹے اور بہو نے تاج محل میں سنگ مرمر پر کی گئی نقاشی کو چھو کر دیکھا اور تاج محل کے سب سے بڑے گنبد سے جمنا کا دیدار کیا۔ دونوں ہی شاہی مسجد سے لے کر تاج محل تک کا علاقہ دیکھ کر حیران و ششدر دکھائی دیے۔


واضح رہے کہ جی-20 اجلاس کے درمیان غیر ملکی مہمان تاج محل کے دیدار کے لیے آج سے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسی دوران انڈونیشیائی صدر کے بیٹے اور بہو کے ساتھ نمائندہ وفد کے رکن تاج محل کا دیدار کرنے پہنچے۔ یہاں سخت سیکورٹی کے درمیان دونوں کو تاج محل مین داخلہ ملا۔ دونوں نے بارش کے خوشنما موسم میں تاج کے دیدار کا شرف حاصل کیا۔ انھوں نے شاہجہاں اور ممتاز کی قبر کی زیارت بھی کی اور پھر تصویر بھی کھنچوائی۔

قابل ذکر ہے کہ بیرون ملکی مہمانوں کے تاج محل پہنچنے کی خبروں کے درمیان اے ایس آئی نے جمعہ کی تعطیل میں تاج محل میں صاف صفائی اور رنگائی و پتائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ تاج محل کے سنٹرل ٹینک اور نہر کے ساتھ مسجد کے ٹینک میں بھی پانی بدلا گیا ہے۔ نہر اور سنٹرل ٹینک میں نیلے رنگ کا پینٹ کرنے کے بعد صاف پانی بھروایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔