اے آئی اے ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ سڑک حادثہ میں ہلاک، ڈرائیور زخمی

ہفتہ کی صبح اے آئی اے ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ایس راجندرن سڑک حادثہ کے شکار ہو گئے جس میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کم روشنی کی وجہ سے ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور یہ حادثہ ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ویلوپورم، 23فروری (یو این آئی)تملناڈو میں ویلوپورم ضلع کے تنڈی ونم میں سنیچر کی صبح ایک سڑک حادثہ میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن پارلیمان ایس راجندرن کی موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر راجندرن وزیراعلی ای کے پلانی سوامی اور نائب وزیراعلی او پنیرسیلوم کے ساتھ پی ایم کے کے بانی ڈاکٹر رام داس کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے ان کی تیلاورم میں واقع رہائش گاہ پر گئے تھے۔ ڈاکٹر رام داس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اے آئی اے ڈی ایم کے اور پی ایم کے کے مابین اتحاد کے سلسلہ میں اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے بعد مسٹر راجندرن ٹنڈی ونم گیسٹ ہاوس میں رکے تھے اور آج صبح اپنی کار سے چنئی کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کی کار حد بصارت بہت کم ہونے کی وجہ سے ٹنڈی ونم تھانہ کے نزدیک ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں مسٹر راجندر ن بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں ٹنڈی ونم سرکاری اسپتال میں لے جایا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی موت ہوگئی۔ حادثہ میں کار کے ڈرائیور انبو سیلوم اور مسٹر راجندرن کے ایک رشتہ دار تمل سیلوم بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا تنڈی ونم اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ مسٹر راجندرن کے جسد خاکی کو ویلوپورم کے نزدیک واقع ان کے آبائی مقام اتناروپیٹ لے جایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Feb 2019, 3:09 PM