بالی وڈ اداکارہ شری دیوی کا دبئی میں انتقال
شری دیوی ایک شادی میں شرکت کے لئے دبئی گئی ہوئی تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑٓا جس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا
بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ شری دیوی کا دبئی میں انتقال ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق 54سالہ شری دیوی بالی وڈ اداکار موہت مارواہ کی شادی میں شرکت کے لئے دبئی گئی ہوئی تھیں وہیں ان کو دل کا دورہ پڑا اور دورہ اتنا شدید تھا کے اس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
شری دیوی کی دو بیٹیاں ہیں، خوشی اور جانہوی۔ انتقال کے وقت ان کے شوپر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی ان کے پاس موجود تھے۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد پوری فلم انڈسٹری میں افسردگی کا ماحول ہے اور کئی معروف لوگ ممبئی میں ان کی بڑی بیٹی کے گھر گئے۔
شری دیوی کی پیدائش تمل ناڈو میں ہوئی تھی اور ان کے والد ایک وکیل تھے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بونی کپور کے ساتھ یہ ان کی دوسر شادی تھی۔ 1980 کی دہائی میں انہیں متھون چکرورتی سے محبت ہو گئی تھی اور انہوں نے ان سے شادی کر لی تھی لیکن وہ زیاد دن نہیں چلی۔ 1996میں انہوں نے انل کپور کے بھائی بونی کپور سے شادی کی اور ان سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
سال 1960میں ان کی پیدئش ہوئی اور 13سال کی عمر سے وہ فلموں میں کام کر رہی تھیں۔ ان کو سال 2013 میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا تھا۔ ویسے تو انہوں نے کئی فلموں میں شاندار ادا کاری کی لیکن چاندنی اور مسٹر انڈیا ان کی شناخت بن گئی تھیں۔بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اس درد کو بیان کرنے کے لئے میرےپاس الفاظ نہیں ہیں۔
ادھر پریتی زنٹا نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’یہ سن کر حیران اور غمزدہ ہوں کہ میری پسندیہ شری دیوی نہیں رہیں۔
سشمتا سین نے ٹویٹ کیا ہے کہ شری دیوی کے انتقال کی خبر سن کر میں خود کو رونے سے روک نہیں پا رہی ہوں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Feb 2018, 7:15 AM