مجھے میرے والد نے سب کو پیار کرنا سکھایا: راہل

راجیو گاندھی، ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں اور آپ ہمارے دل میں ہمیشہ رہیں گے۔

تصویر <a href="https://twitter.com/INCIndia">@<b>INCIndia</b></a>
تصویر @INCIndia
user

قومی آواز بیورو

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 27 ویں برسی پر پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔ آج صبح ان کی اہلیہ اور یو پی اے کی چئیرپرسن سونیا گاندھی نے ویر بھومی جا کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس صدر اور راجیوگاندھی کے بیٹے راہل گاندھی، بیٹی پرینکا گاندھی، داماد رابرٹ واڈرا، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’ میرے والد نے مجھے سکھایا کہ نفرت ان لوگوں کے لئے جیل ہے جو اسے لے کر چلتے ہیں۔ آج ان کی برسی پر میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے سبھی لوگوں سے پیار کرنا سکھایا۔ ایک بیٹے کو ا س کا سب سے قیمتی تحفہ۔ راجیو گاندھی، ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں اور آپ ہمارے دل میں ہمیشہ رہیں گے‘‘۔

راجیو گاندھی کا تمل ناڈو کے شری پیرمبدور میں 21 مئی سال 1991 کو ایل ٹی ٹی ای کے دہشت گردوں نے خود کش حملہ کے ذریعہ قتل کر دیا تھا۔ ایل ٹی ٹی ای راجیو گاندھی سے سری لنکا میں امن فوج بھیجنے سے ناراض تھی، اسی وجہ سے ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ راجیو گاندھی 31 اکتوبر 1984سے 2 دسمبر 1989 تک ملک کے وزیر اعظم رہے اور ملک میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لئے ان کو یاد کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔