کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی

کٹھوعہ اور اُناؤ عصمت دری واقعہ اور خواتین پر ہو رہے مظالم کے پیش نظر کانگریس سربراہ راہل گاندھی انڈیا گیٹ پر پرامن کینڈل مارچ نکال رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

13 Apr 2018, 1:24 AM

کینڈل مارچ نے مودی حکومت کے خلاف لوگوں کا غصہ ظاہر کر دیا

نصف رات میں کانگریس سربراہ راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر و نوجوان لیڈروں کا انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ میں شامل ہونا نہ صرف تاریخی قرار دیا جائے گا بلکہ یہ عصمت دری جیسے ایشو سے متعلق حکومت کی خاموشی پر زبردست طمانچہ بھی کہا جائے گا۔ ہزاروں کی تعداد میں اس کینڈل مارچ میں شامل لوگوں نے ظاہر کر دیا ہے کہ ان کے اندر نریندر مودی حکومت کے خلاف ناراضگی اور غصہ بہت زیادہ ہے کیونکہ اس حکومت نے ملک کو تو کمزور کیا ہی ہے، خواتین کی سیکورٹی کو بھی یہ کوئی اہمیت نہیں دیتی۔ نصف میں رات میں ہوئے اس کینڈل مارچ نے بی جے پی حکومت کے خلاف ایک ہوا بنا دی ہے اور 2019 انتخابات نریندر مودی بریگیڈ کے لیے آسان نظر نہیں آ رہے ہیں۔

13 Apr 2018, 1:17 AM

کینڈل مارچ اختتام کی طرف گامزن، لوگوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

رات کے ڈیڑھ بجنے والے ہیں اور راہلگ اندھی کی واپسی کے بعد کانگریس کے دیگر چھوٹے بڑے لیڈروں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور ساتھ ہی دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ بھی اپنی اپنی گاڑیوں سے گھر کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ انڈیا گیٹ پر لوگوں کا ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونا اور خواتین کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا تاریخ میں رقم ہو گیا ہے اور عصمت دری جیسے ایشو پر حکومت کی بے حسی کو ظاہر کرنے والا ایسا نظارہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی
13 Apr 2018, 1:04 AM

خواتین نے بھی لگائے مودی مخالف نعرے

کٹھوعہ اور اناو عصمت دری سے خواتین میں بھی زبردست ناراضگی ہے اور اس کا نظارہ انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ کے دوران دیکھنے کو ملا۔ اس کینڈل مارچ کے دوران خواتین وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگاتی ہوئی بھی دیکھی گئیں۔ پرینکا وڈرا نے بھی ان خواتین کے ساتھ عصمت دری متاثرہ خواتین کے حق میں آواز بلند کی اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی

13 Apr 2018, 12:58 AM

کینڈل مارچ میں شمولیت کے بعد راہل کی واپسی

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے کٹھوعہ اور اناو عصمت دری معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور انصاف کے لیے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کرنے کے بعد واپس گھر کے لیے روانہ ہو گئے۔

13 Apr 2018, 12:54 AM

انصاف کے لیے جنگ میں ہم سب ساتھ ہیں: راہل گاندھی

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے انڈیا گیٹ پر جمع زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے لیے جنگ میں ہم سب ساتھ ہیں۔ کٹھوعہ اور اناو عصمت دری کے بارے میں انھوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف یہ سنگین جرائم ہیں جن کے خلاف آواز اٹھنی چاہیے اور اس طرح کے جرائم میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی

13 Apr 2018, 12:47 AM

نریندر مودی نے ہندوستان کا نام بدنام کر دیا: شکتی سنگھ

ملک میں خواتین پر بڑھتے مظالم کے خلاف انڈیا گیٹ پر جاری کینڈل مارچ میں شریک کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ نریندر مودی نے ہندوستان کے نام کو پوری دنیا میں بدنام کر دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ”مودی کے من کی بات جھوٹی ہے۔“

13 Apr 2018, 12:45 AM

قصورواروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں: غلام نبی آزاد

انڈیا گیٹ پر موجود کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کٹھوعہ اور اناو عصمت دری معاملے پر اپنے درد کا بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”میں اس طرح کے واقعات سے غمزدہ ہوں۔ جو قصوروار ہیں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ قصورواروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے اور ان کو بچانے کی کوشش کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جانا چاہیے۔“

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی

13 Apr 2018, 12:38 AM

انڈیا گیٹ پر اب بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

دہلی کے مختلف علاقوں سے انڈیا گیٹ پر لوگوں کے جمع ہونے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ متعدد لوگ دور سے آتے ہوئے اب بھی دکھائی پڑ رہے ہیں۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی
13 Apr 2018, 12:35 AM

'بیٹی کے ہتیاروں کو، اقتدار سے باہر کرو'

لوگوں کا ہجوم ’بیٹی کے ہتیاروں کو، اقتدار سے باہر کرو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت بھی کئی دیگر کانگریس لیڈران کے ساتھ انڈیا گیٹ پر موجود ہیں۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی

13 Apr 2018, 12:27 AM

نربھیا کی ماں بھی کینڈل مارچ میں ہوئیں شامل

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا بھی کینڈل مارچ میں شامل ہونے انڈیا گیٹ پہنچ چکے ہیں۔ ساتھ میں نربھیا کی ماں بھی آئی ہیں۔ یہ سبھی ملک میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور عصمت دری کی شکار خواتین کو انصاف دلانے کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی
13 Apr 2018, 12:25 AM

پرینکا وڈرا انڈیا گیٹ پر کافی جارحانہ نظر آ رہی ہیں

ہزاروں کی تعداد میں انڈیا گیٹ پر پہنچے ہوئے لوگ لگاتار نریندر مودی مخالف نعرے لگا رہے ہیں اور راہل گاندھی و پرینکا وڈرا کی آمد کے بعد سبھی لوگ دو گروپ میں منقسم نظر آ رہے ہیں۔ ایک گروپ راہل گاندھی کی طرف متوجہ نظر آ رہا ہے اور دوسرا گروپ پرینکا وڈرا کی جانب۔


13 Apr 2018, 12:22 AM

راہل گاندھی انڈیا گیٹ پہنچے

کانگریس سربراہ راہل گاندھی آصفہ اور اناو کی عصمت دری متاثرہ نابالغ کو انصاف دلانے کے مقصد سے نکالے گئے کینڈل مارچ میں شامل ہونے انڈیا گیٹ پہنچ چکے ہیں۔ پرینکا وڈرا بھی انڈیا گیٹ پہنچ چکی ہیں۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی
13 Apr 2018, 12:16 AM

ناراض مظاہرین نے 'مودی تیری تاناشاہی، نہیں چلے گی نہیں چلے گی' نعرہ لگایا

وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں لوگوں کی ناراضگی اپنے عروج پر نظر آ رہی ہے۔ کینڈل مارچ کے دوران کئی لوگ ’مودی تیری تاناشاہی، نہیں چلے گی نہیں چلے گی‘ اور ’آصفہ کو انصاف دو، انصاف دو انصاف دو‘ جیسے نعرے لگا رہے ہیں۔


13 Apr 2018, 12:13 AM

نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی

ہزاروں کی تعداد میں خواتین، نوجوان اور بوڑھے انڈیا گیٹ پر جمع ہو چکے ہیں اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی
13 Apr 2018, 12:07 AM

نوجوانوں کی بڑی تعداد انڈیا گیٹ پر جمع

نوجوانوں کی بڑی تعداد انڈیا گیٹ پر جمع ہو چکی ہے اور لگاتار لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

کٹھوعہ-اُنّاو عصمت دری LIVE: انصاف کے لیے جنگ میں سب متحد ہوں– راہل گاندھی

12 Apr 2018, 11:59 PM

انڈیا گیٹ پر لوگ جمع ہونے شروع، 'نریندر مودی ہائے ہائے' نعروں کی گونج

ملک میں خواتین کے تحفظ کو لے کر انڈیا گیٹ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ دہلی کے گوشے گوشے سے لوگ یہاں جمع ہو رہے ہیں۔ لوگوں کے ذریعہ ‘نریندر مودی ہائے ہائے’ کے نعرے بھی لگائے جانے شروع ہو چکے ہیں۔

12 Apr 2018, 11:55 PM

کٹھوعہ اور اناو عصمت دری واقعات سے راہل گاندھی میں غمزدہ

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور اتر پردیش کے اُناو میں ہوئی عصمت دری کے واقعات نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے بھی ان واقعات کے تئیں اپنی تکلیف بیان کی ہے۔ کٹھوعہ کی متاثرہ 8 سالہ بچی آصفہ اور اناو کی نابالغ لڑکی کو انصاف دلانے کے لیے آج رات 12 بجے دہلی کے انڈیا گیٹ پر ہو رہے کینڈل مارچ میں کانگریس سربراہ راہل گاندھی بھی شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔