راہل گاندھی امریکہ پہنچے، پرتپاک استقبال

راہل گاندھی 8 سے 10 ستمبر تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا امریکہ کا پہلا دورہ ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی تین روزہ دورے پر اتوار کو امریکہ پہنچ گئے۔ اس دوران وہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بامعنی اور گہرائی سے بات چیت کریں گے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس شہر میں ہندوستانی تارکین وطن اور انڈین اوورسیز کانگریس کے ارکان کی طرف سے میرا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، اس سے میں بہت خوش ہوں۔‘‘

امریکہ میں اپنی آمد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے راہل نے کہا، ’’میں اس دورے کے دوران بامعنی بات چیت اور گہرائی سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔‘‘

وہیں، کانگریس پارٹی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ راہل کا ڈلاس فورٹ ورتھ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرتپاک اور جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔


انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ راہل امریکہ کے سرکاری دورے پر نہیں آ رہے ہیں لیکن اس دوران انہیں کیپیٹل ہل (امریکی پارلیمنٹ ہاؤس) میں مختلف لوگوں سے ذاتی طور پر گفتگو کا موقع ملے گا۔

پترودا نے کہا تھا، ’’راہل نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کریں گے، وہ تھنک ٹینک کے لوگوں سے ملیں گے اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں لوگوں سے خطاب کریں گے، جس کی واشنگٹن میں بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔‘‘

خیال رہے کہ راہل گاندھی 8 سے 10 ستمبر تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران وہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکساس میں لوگوں سے بات چیت کریں گے اور ساتھ ہی واشنگٹن اور ڈیلاس میں کئی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔