پاکستانی عاشق اپنی محبوبہ کے چکر میں ہندوستان پہنچ گیا

پاکستانی عاشق اپنی محبوبہ سے ملنے سرحدی گاؤں کھروڑا پہنچا تھا اور اپنی محبوبہ کے گھر والوں کے دیکھے جانے کے خوف سے وہ ہندوستان کی طرف بھاگنے لگا اور اندھیرے میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پاک رینجرز راجستھان میں پاکستانی سرحد سے ہندوستان میں داخل ہونے والے پاکستانی نوجوانوں کو واپس لینے کو تیار نہیں۔ ایسے میں باڑمیر پولیس پاکستانی شہری کی نگرانی میں مصروف ہے۔ یہ پورا واقعہ باڑمیر کی ہند پاک سرحد سے متصل بارمیڑضلع کے سیڈو اپولیس اسٹیشن نوتلہ علاقے میں پیش آیا۔

درحقیقت پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ جگسی کولی 24 اگست کی رات اپنی گرل فرینڈ  یعنی محبوبہ سے ملنے پاکستان کے سرحدی گاؤں کھروڑا پہنچا تھا۔ اپنی گرل فرینڈ کے گھر والوں کے دیکھے جانے کے خوف سے وہ ہندوستان کی طرف بھاگنے لگا اور اندھیرے میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ نوجوان بی ایس ایف کی چوکی کو چکمہ دے کر تقریباً 25 کلومیٹر تک ہندوستان میں چلا گیا۔


اس کے بعد جب ایک پاکستانی شہری نے گاؤں والوں سے 25 اگست کی صبح تھرپارکر جانے والی بس کے بارے میں پوچھا تو گاؤں والوں کو شک ہو گیا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس اور بی ایس ایف نے پاکستانی شہری جگسی کولی کو گرفتار کر لیا۔ جگسی کے پاس سے صرف دو سم کارڈ، ایک موبائل فون اور ایک ڈائری ملی۔

نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق ہندوستان میں موجود تمام سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی شہری سے پوچھ گچھ کی۔ لیکن اس کے پاس سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے اسے باڑمیر پولیس کے حوالے کر دیا۔


جگسی بار بار پولیس سے درخواست کر رہا ہے کہ اسے اپنے گاؤں جانے کی اجازت دی جائے۔ فی الحال جگسی کو باڑمیر کے باخسر تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اب باخسر پولیس کے اہلکار دن رات ڈیوٹی پر مامور ہیں اور پاکستانی شہری کی نگرانی میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔