یوپی: آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس نے 9 طالب علموں کو کچلا، 7 ہلاک، 2 زخمی

طالب علم سنت كبيرنگرسے ہری دوار گھومنے جا رہے تھے، تال گرام تھانہ علاقہ میں ان کی بس کا ڈیزل ختم ہو گیا، طالب علم بس سے نیچے اتر کر سڑک کنارے کھڑے تھے کہ بے قابو بس نے انہیں کچل دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک دردناک سڑک حادثہ ہوا ہے، قنوج کے پاس تال گرام تھانہ علاقہ میں صبح قریب 4 بجے بے قابو بس نے 9 طالب علموں کو کچل دیا، جس میں 6 طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک طالب علم نے علاج کے دوران دم توڑ دیا، دو طلباء کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تمام طالب علم سنت كبيرنگر کے خلیل آباد سے ہری دوار گھومنے جا رہے تھے کہ تال گرام تھانہ علاقہ میں طالب علموں کی بس کا ڈیزل ختم ہو گیا، ایسے میں طالب علم بس سے نیچے اتر کر سڑک کنارے کھڑے ہو گئے، اسی دوران وہاں سے گزر رہی بے قابو بس نے طالب علموں کو کچل دیا۔جٹ گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع کے بعد پولس موقع پر پہنچی اور زخمی طالب علموں کو میڈیکل کالج میں داخل کروایا، حادثے کے بعد سے بس کا ڈرائیور فرار ہے، بس کو قبضے میں لے کر پولس ملزم ڈرائیور کی تلاش میں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔