کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس کل منعقد ہوگا، سونیا گاندھی کریں گی صدارت

سونیا گاندھی، تصویر@INCIndia
سونیا گاندھی، تصویر@INCIndia
user

قومی آواز بیورو

17 Jul 2021, 1:14 PM

کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس کل منعقد ہوگا، سونیا گاندھی کریں گی صدارت

کانگریس پارٹی کے لوک سبھا کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک اجلاس کل یعنی کہ 18 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ورچوئل طریقہ سے منعقد ہوگا اور کانگریس صدر سونیا گاندھی اس کی صدارت کریں گی۔

17 Jul 2021, 12:15 PM

آبادی کنٹرول کے بہانے مہنگائی، بے روزگاری اور ٹیکہ کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش، دگ وجے سنگھ

کانگریس کے سینئر لیڈر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ نے کہا، ’’آج کے ایشوز مہنگائی، بے روزگاری اور ویکسین ہیں۔ اس طرح کے اقدامات (پاپولیشن کنٹرول بل) اہم ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں لئے جا رہے ہیں۔ کانگریس کو عوامی اہمیت کے حامل معاملوں پر سڑک، عدالتوں، اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں لڑائی لڑنی چاہیئے۔‘‘

17 Jul 2021, 11:45 AM

لکھیم پور کھیری پہنچیں پرینکا گاندھی، بدسلوکی کی شکار خواتین سے ملاقات

پرینکا گاندھی لکھنؤ سے لکھیم پور کھیری پہنچ چکی ہیں جہاں انہوں نے بلاک پرمکھ انتخابات کے دوران بدسلوکی کی شکار ہونے والی خواتین سے ملاقات کی۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کے ہمراہ پسگواں میں انیتا یادو اور ریتو سنگھ سے ملاقات کی۔

یوپی کانگریس کے ایک ٹوئٹ میں اس ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا گیا، ’’پارٹی کے حساب سے نہیں درد کے حساب سے رشتہ نبانے والی لیڈر کا نام پرینکا گاندھی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ ریتو یادو اور انیتا یادو سماج وادی پارٹ سے وابستہ ہیں اور بلاک پرمکھ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے دوران ان سے بدسلوکی کی گئی تھی۔


17 Jul 2021, 11:22 AM

ریاستوں کو ہریدوار سے گنگا جل لے جانے کی اجازت دی جائے گی، اتراکھنڈ حکومت

اتراکھنڈ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر ریاستیں چاہیں تو ہریدوار سے گنگا جل لے جا سکتی ہیں، اس میں انتظامیہ ان کا تعاون کری گی۔ وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا ’’کانوڑ میلہ کے دوران اگر ریاستوں سے گنگا جل طلب کیا جاتا ہے تو ہم پورا تعاون کریں گے۔ ہریدوار سے پانی کے ٹینکروں کے ذریعے گنگا جل لے جانے کی اجازت فراہم کی جائے گی۔‘‘

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ کانوڑ یاترا کے حوالہ سے فیصلے ریاستوں کو لینے ہیں اور کورونا کے دور میں گنگا جل لوگوں تک پہنچانے کا نظام تیار کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت سے کانوڑ یاترا کو اجازت دینے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملہ پر اگلی سماعت پیر کے روز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔