اہم خبریں LIVE: بالا صاحب کے نام کا غلط استعمال نہ کیا جائے، شیوسینا جائے گی الیکشن کمیشن

ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

25 Jun 2022, 4:07 PM

بالا صاحب کے نام کا غلط استعمال نہ کیا جائے، شیوسینا جائے گی الیکشن کمیشن

شیوسینا کی ایگزیکٹو میٹنگ میں اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بالا صاحب کے نام کا غلط استعمال نہ ہو، اس کے لیے شیوسینا الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔ خبروں کے مطابق گوہاٹی میں موجود ایکناتھ شندے کا دھڑا ایک نئی پارٹی بنا سکتا ہے جس کا نام شیو سینا (بالا صاحب) رکھا جا سکتا ہے۔ مہاراشٹر کے سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کچھ لوگ مجھ سے کچھ کہنے کے لئے کہہ رہے ہیں، لیکن میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ وہ (باغی ایم ایل اے) جو چاہیں کر سکتے ہیں، میں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کروں گا۔ وہ اپنا فیصلہ خود لے سکتے ہیں، لیکن کسی کو بھی بالا صاحب ٹھاکرے کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

25 Jun 2022, 2:54 PM

نیوزی لینڈ میں کورونا کے 8638 نئے معاملے درج، 24 مریضوں کی موت

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 8638 معاملے درج ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق نئے معاملے میں سے 2693 سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے تھے اور دیگر معاملے ملک بھر کے مختلف مقامات سے درج ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے معاملوں سے متعلق 316 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب جمعہ اور ہفتہ کو اس وبا سے مجموعی طور پر 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ سال 2020 میں وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک میں کورونا کے 12,96,728 معاملے درج ہو چکے ہیں۔

25 Jun 2022, 1:21 PM

مہاراشٹر کانگریس نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کی میٹنگ

مہاراشٹر کانگریس نے آج سہ پہر پارٹی لیڈر اور وزیر بالاصاحب تھوراٹ کی رہائش گاہ رائل اسٹون میں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ بلائی ہے۔


25 Jun 2022, 12:15 PM

شیوسینا کو کوئی آسانی سے لوٹ نہیں سکتا... سنجے راوت

مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ آج کی ایگزیکٹو میٹنگ بہت اہم ہے۔ اس اجلاس میں کئی فیصلے کیے جائیں گے۔ یہ پارٹی ریاست اور ملک کی بہت بڑی پارٹی ہے۔ بالا صاحب جی، ادھو جی اور تمام کارکنان نے اس پارٹی کو بنانے میں خون اور پسینہ بہایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹی (شیو سینا) کو کوئی آسانی سے لوٹ نہیں سکتا۔ صرف پیسے کے بل بوتے پر کوئی پارٹی نہیں خرید سکتا۔ اس وقت جو بحران ہے اس کو ہم بحران نہیں سمجھتے بلکہ یہ ہمارے لیے پارٹی کو وسعت دینے کا بڑا موقع ہے۔ سنجے راوت نے 38 ایم ایل اے کے اہل خانہ کی سیکورٹی واپس لینے پر ایکناتھ شندے کے خط پر کہا کہ آپ ایم ایل اے ہیں، اس لیے آپ کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ یہ آپ کے گھر والوں کو نہیں دی جا سکتی۔

25 Jun 2022, 10:17 AM

صدارتی انتخاب: بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے دروپدی مرمو کی حمایت کا کیا اعلان

بی ایس پی چیف مایاوتی نے این ڈی اے کی طرف سے نامزد صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے یہ فیصلہ نہ تو بی جے پی یا این ڈی اے کی حمایت میں اور نہ ہی اپوزیشن کے خلاف کیا ہے، بلکہ اپنی پارٹی اور تھریک کو توجہ میں رکھتے ہوئے کیا ہے۔‘‘ مایاوتی نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی نے قبائلی سماج کو اپنی تحریک کا خاص حصہ مانتے ہوئے دروپدی مرمو کو صدارتی عہدہ کے لیے اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


25 Jun 2022, 9:20 AM

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 15940 نئے کیسز درج، 20 اموات

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے۔ مرکزی وزارت صھت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 15940 نئے کیسز ملے ہیں اور 20 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

25 Jun 2022, 8:19 AM

مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ 1 بجے

مہاراشٹر میں سیاسی بحران جاری ہے۔ اس درمیان ادھو ٹھاکرے نے آج دوپہر ایک بجے نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ بلائی ہے۔ شیوسینا لگاتار اپنے باغی اراکین اسمبلی پر شکنجہ کس رہی ہے۔ 16 باغی اراکین اسمبلی کی معطلی کے لیے پارٹی پہلے ہی ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔