اہم خبریں LIVE: اگنی پتھ بھرتی منصوبہ کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا
اگنی پتھ بھرتی منصوبہ کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا
دہلی ہائی کورٹ میں اگنی پتھ بھرتی منصوبہ کو چیلنج پیش کرنے سے متعلق داخل عرضی پر سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
آئندہ سال اگر 5 فیصد بھی جی ڈی پی حاصل کر لی تو ہم خوش نصیب ہوں گے: رگھورام راجن
عالمی سطح پر معاشی بحران اور ہندوستان میں بے روزگاری و مہنگائی کو دیکھتے ہوئے سابق آر بی آئی گورنر رگھورام راجن نے کہا ہے کہ "آئندہ سال اگر پانچ فیصد جی ڈی پی حاصل کیا تو ہم خوش نصیب ہوں گے۔"
شردھا قتل معاملہ: ہڈی کے نمونے شردھا کے والد کے ڈی این اے سے ہوئے میچ!
ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ شردھا قتل واقعہ میں کچھ ہڈی کے نمونے شردھا کے والد کے ڈی این اے سے میچ ہو گئے ہیں۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ حاصل ہڈی شردھا کے ہی تھے۔ ان ہڈیوں کو دہلی پولیس نے مہرولی اور گروگرام کے جنگلوں سے حاصل کیا تھا۔
ممبئی کے لوور پریل واقع اوِگھنا پارک بلڈنگ میں لگی شدید آگ
مہاراشٹر میں آتشزدگی کا ایک شدید واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے لوور پریل ایریا واقع اوِگھنا پارک بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے۔ جائے حادثہ پر دمکل کی گاڑیاں موجود ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
ایسا لگتا ہے جیسے مودی حکومت کی لال آنکھ پر چینی چشمہ لگ گیا ہے: ملکارجن کھڑگے
اروناچل پردیش کے توانگ میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان تصادم معاملہ پر آج ایک بار پھر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے مودی حکومت کی لال آنکھ پر چینی چشمہ لگ گیا ہے۔ کیا ہندوستانی پارلیمنٹ میں چین کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں ہے؟
آج راجستھان کے دوسا سے شروع ہوئی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا اپنی منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ قدم بڑھا رہی ہے۔ آج ایک بار پھر صبح سویرے یہ یاترا راجستھان کے دوسا سے شروع ہوئی۔ جلد ہی یہ یاترا ہریانہ میں قدم رکھے گی اور پھر 24 دسمبر کو ملک کی راجدھانی دہلی میں اس یاترا کا استقبال ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔