مدھیہ پردیش: آوارہ جانوروں کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر ہائی کورٹ سخت

شہر میں سڑکوں پر آوارہ جانوروں پر کاروائی کے تعلق سے ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ستنا بلڈنگ کے رہنے والے ستیش ورما نے ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جبل پور: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے جبل پور شہر میں جانوروں کے گھومتے رہنے کے معاملے میں دی گئی اپنی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہونے پر جبل پور کلیکٹر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس پی کے جیسوال اور جسٹس انجلی پالے کی بنچ نے ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود آوارہ جانوروں کے معاملے میں کلیکٹر چھوی بھاردواج نے نہ تو حلف نامہ داخل کیا اور نہ ہی عرضی کی سماعت کے دوران حاضر ہوئے۔ ہائی کورٹ نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کلیکٹر کو حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

شہر میں سڑکوں پر آوارہ جانوروں پر کاروائی کے تعلق سے ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ستنا بلڈنگ کے رہنے والے ستیش ورما نے ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہوتی ہے اور حادثے بھی ہوتے ہیں۔ آوارہ جانوروں کی وجہ سےعوام کو وقت بے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود بھی آوارہ جانوروں کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں ضلع کلیکٹر نے عدالت میں کوئی حلف نامہ داخل نہیں کیا تھا۔ گذشتہ سماعت کے دوران بنچ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ آئندہ سماعت تک ضلع کلیکٹر حلف نامہ داخل کریں یا بذات خود حاضر ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔