اہم خبریں: ہومیوپیتھک دوائی کھانے سے ایک ہی کنبہ کے 8 افراد ہلاک، ڈاکٹر فرار
ہومیوپیتھک دوائی کھانے سے ایک ہی کنبہ کے 8 افراد ہلاک، ڈاکٹر فرار
’نیم حکیم خطرۂ جان‘ کہاوت کیوں مشہور ہے اس کی مثال اس وقت منظر عام آئی جب چھتیس گڑھ کے بلاسپور شہر میں ایک ہی کنبہ کے آٹھ افراد ایک ہومیوپیتھک دوائی کے استعمال کے سبب فوت ہو گئے۔ دوائی میں الکحل ملی ہوئی تھی اور واقعہ کے بعد سے ڈاکٹر فرار ہے۔
بلاس پور کے سی ایم او نے بتایا ’’کنبہ کے تمام افراد ہومیوپیتھک دوائی ڈروسیرا 30 کا استعمال کر رہے تھے جس میں 91 فیصد دیسی شراب ملائی گئی تھی۔ واقعہ کے بعد سے ڈاکٹر فرار ہے۔‘‘
کورونا کی ابتر صورت حال پر کانگریس صدر متفکر، کانگریس ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ طلب
ملک میں جاری کورونا بحران پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی متفکر نظر آ رہی ہیں لہذا انہوں نے پارتی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کل جمعہ کے روز منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ملک کو کورونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
’چناؤ ختم، لوٹ پھر شروع!‘ تیل قیمتوں میں اضافہ پر راہل گاندھی کا طنز
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے ساتھ ہی تیل قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کو حکومت اور تیل کمپنیوں کی لوٹ قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ‘‘چناؤ ختم، لوٹ پھر شروع!‘‘
کورونا کے یومیہ کیسز پھر چار لاکھ سے تجاوز، 2980 اموات
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 412262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 329113 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 3980 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
راہل نے کورونا کے حوالے سے غیر ملکی امداد پر اٹھائے سوال
سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے دریافت کیاکہ یہ مدد کہاں جارہی ہے اس بارے میں حکومت کو جواب دینا چاہئے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ غیرملکی امداد سے متعلق کچھ سوالات پوچھے:
- ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟
- کہاں ہے وہ امداد؟
- اس مدد کا فائدہ کن چار لوگوں کو مل رہا ہے؟
- ریاستوں کو یہ کس طرح مختص کیا جارہا ہے؟
- کیوں اس کام میں شفافیت نہیں ہے؟
- حکومت ہند کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟
اس سے پہلے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو کورون اسے لڑائی میں ناکام قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ "کوئی ویکسین نہیں ، روزگار نہیں ہے ، کورونا نے لوگوں کو مار ڈالا ، بالکل ناکام مودی حکومت!‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔