اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر راہل گاندھی نے شیئر کی تاریخی تصویر
اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر راہل گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت
آج سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا یوم پیدائش ہے، اور اس موقع پر ایک تاریخی تصویر ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مضبوط وزیر اعظم اور قوت کی علامت اندرا گاندھی جی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ پورا ملک ان کی بااثر قیادت کی آج بھی مثال دیتا ہے، لیکن میں انھیں ہمیشہ اپنی پیاری دادی کی شکل میں یاد کرتا ہوں۔ ان کی سکھائی ہوئی باتیں مجھے ہمیشہ ترغیب دیتی ہیں۔‘‘
عراق، سعودی عرب کے مابین تین دہائیوں سے بند سرحد کھلی
عراق اور سعودی عرب کے مابین گزشتہ تین دہائیوں سے بند پڑی ریگستا ن میں واقع ارا ر سرحد کو دونوں ممالک کے مابین نزدیکی کاروباری تعلقات کے لئے بدھ کو پھر سے کھول دیا گیا۔
عراقی بارڈر پورٹ کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی عہدہ پر تعینات حکام کے ایک عراقی وفد کی قیادت وزیر داخلہ اوتھمین الغنیمی اور ایک سعودی وفد نے سرحد ی علاقہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حصہ لےکر سرحد کو کھولے جانے کا اعلا ن کیا۔
گزشتہ دس نومبر کو عراق۔ سعودی کوآرڈی نیشن کونسل کے چوتھے سیشن کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے عراقی وزیراعلی مصطفی القدیمی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ اس کی وجہ سے مختلف مسائل پر آٹھ کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔
اس ویڈیو کانفرنس میں دونوں لیڈروں نے گزشتہ 30برسوں سے بند پڑی ارار سرحدکو پھر سے کھولنے کی رضامندی دے دی۔ ایسا دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔