کورونا کا قہر: سبھی ماسک لگائیں اور کووڈ سے متعلق تمام ہدایات پرعمل کریں، پرینکا گاندھی کی اپیل

فائل تصویر / یو این آئی
فائل تصویر / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

16 Apr 2021, 2:05 PM

سبھی ماسک لگائیں اور کووڈ سے متعلق تمام ہدایات پرعمل کریں، پرینکا گاندھی کی اپیل

کورونا بحران کے دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ سے متعلق تمام اصولوں کی پاسداری کریں اور احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’پیارے ہم وطنو! یہ ہم سب کے لئے شدید بحران کا وقت ہے۔ ہم سب کے عزیز و اقارب، اہل خانہ اور ارد گرد کے لوگ کورونا وبا کی زد میں آ رہے ہیں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ ماسک لگائیں اور کووڈ سلامتی سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کریں۔ احتیاط اور حساسیت کے ساتھ ہمیں مل کر اس جنگ کو جیتنا ہے۔‘‘

16 Apr 2021, 1:57 PM

مرکزی حکومت کی کووڈ کی حکمت عملی، لاک ڈاؤن، گھنٹی بجاؤ اور پربھو کے گُن گاؤ! راہل

ملک میں لگاتار بڑھ رہے کورونا کے کیسز کے درمیان راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مرکزی حکومت کی کووڈ حکمت عملی - پہلا مرحلہ تغلقی لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دوسرا مرحلہ گھنٹی بجاؤ۔ تیسرا مرحلہ پربھو کے گن گاؤ!‘‘

خیال رہے کہ گزشتہ سال جب کورونا کی شروعات ہوئی تو وزیر اعظم نے جنتا کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے تالی اور تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔ لاک ڈاؤن کے اچانک اعلان سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے اور ان کے کھانے کے بھی لالے پڑ گئے تھے۔ اب جبکہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ کو بھی تجاوز کر چکی ہے تو وزیر اعظم مودی کی طرف سے نہ کوئی اعلان ہو رہا ہے اور نہ ہی کسی طرح کی اپیل کی جا رہی ہے۔ لہذا وہ حزب اختلاف کے نشانہ پر آ گئے ہیں۔

16 Apr 2021, 1:25 PM

یو پی میں اتوار کے لاک ڈاؤن اور ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کا اعلان

اتر پردیش کورونا وائرس کی وبا سے بری طرح پریشان ہے جہاں کیسز کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثنا صوبہ کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا کو قابو کرنے کے لئے صوبہ کے تمام اضلاع میں اتوار کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے گھومنے والے افراد پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


16 Apr 2021, 11:19 AM

اس بار کیسز کی تعداد زیادہ ہے لیکن ہم پر کئی سو گنا زیادہ تجربہ ہے، مرکزی وزیر صحت

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا، ’’2021 میں 2020 کے مقابلہ بھلے ہی معاملوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس کی رفتار تیز ہے لیکن 2021 میں آپ کے (ڈاکٹروں) پاس کئی سو گنا زیادہ ترجبہ ہے اور ہم بیماری کی سنگینیت کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔ ہمارے پاس آپ پہلے کے مقابلہ زیادہ خود اعتماد ہے۔‘‘

16 Apr 2021, 10:29 AM

سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کا کورونا کے سبب انتقال

سی بی آئی کے ڈائریکٹر اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی سمیت متعدد عہدوں پر فائز رہ چکے 1974 بیچ کے سبکدوش آئی پی ایس افسر رنجیت سنگھ کا جمعہ کو علی الصبح 4.30 بجے دہلی میں انتقال ہو گیا۔ رنجیت سنہا کی کل آنے والی رپورٹ میں وہ کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔