اہم خبریں: باپ بیٹے کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی
باپ بیٹے کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی
اجین: مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے قصبہ ناگدا میں ایک استاد نے اپنے بیٹے کے ساتھ پھانسی لگا لی، جن کی لاشیں آج صبح پنکھے سے لٹکی ہوئی ملیں۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق ناگدا کی برلاگرام پولیس سے موصولہ اطلاع کے بعد استاد کنہیا لال (45) اور اس کے بیٹے آیوش (14) کی نعش صبح کے وقت پنکھے پر لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ناگدا اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے حادثے کے مقام سے ٹیچر کا خودکشی نامہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ معاملہ تین چار دن پرانا ہے۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ دونوں تین چار دن سے نہیں ملے۔ کنہیا لال کے دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک لڑکی اور ایک لڑکے کے ساتھ راجستھان میں علیحدہ رہ رہی ہے۔
رکن اسمبلی کا وائرل ویڈیو سیاسی ہتھکنڈہ... بھدوہی پولیس
بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں گیانپور کے مافیا ایم ایل اے وجے مشرا کے جان کے خطرے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ مجرمانہ شبیہ سے دھیان بھٹکانے اور عوام میں شکوک پیدا کرنے کے مقصد سے ایم ایل نے سیاسی ہتھکنڈہ اپنایا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ وجے مشرا کی جانب سے کل وائرل کیے گئے ویڈیو میں لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ رکن اسمبلی نے جھوٹی باتوں کو بنیاد بنا کر اپنے مجرمانہ کاموں سے دھیان بھٹکانے، عوام کو گمراہ کرنے کے مقصد سے ویڈیو جاری کیا ہے۔ رکن اسمبلی کے خلاف 73 معاملے درج ہیں۔ اس کے باجود اصول کے مطابق ان کی سیکورٹی کے لئے انہیں گنر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وجے مشرا نے بدھ کو ایک ویڈیو وائرل کیا تھا جس میں انہوں نے پولیس پر اہل خانہ کو پریشان کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے خود کے جان کو خطرہ بتایا تھا۔
یوم آزادی کے پیش نظر گوہاٹی میں سیکورٹی انتظامات سخت
یوم آزادی کے پیش نظر آسام کے گوہاٹی میں سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ گوہاٹی پولیس کمشنر نے کہا کہ "ہم نے پورے شہر میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور تمام تھانوں اور پولیس گشت کو مزید الرٹ کردیا ہے۔"
راجیہ سبھا ضمنی انتخاب، بی جے پی امیدوار جے پرکاش نے بھرا پرچہ نامزدگی
لکھنؤ: بی جے پی کے امیدوار جئے پرکاش نشاد نے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ بھی موجود تھے۔
روہنی میں مڈبھیڑ کے بعد ایک بدمعاش گرفتار
نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جمعرات کو روہنی میں مڈبھیڑ کے بعد ایک مجرم کو گرفتار کیا جس کی پہچان اجے عرف بابی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اجے کو روہنی سیکٹر 22 میں مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کیا گیا۔ وہ اپنے حریف سندیپ کو قتل کرنے کے منصوبے بنا رہا تھا، اس دوران وہ زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اجے کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ قتل، قتل کی کوشش، اغوا وغیرہ سمیت 12 سے زیادہ مجرمانہ معاملوں میں شامل ہے۔
پرنب مکھرجی زندہ ہیں، موت کی جھوٹی افوا... ابھیجیت مکھرجی
نئی دہلی: سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے جمعرات کو کہا کہ ان کے والد ابھی زندہ ہیں اور ان کی موت کی افوا جھوٹی ہے۔ کورونا سے متاثرہ سابق صدر کی پیر کے روز نئی دہلی کے ملٹری اسپتال میں خون کا تھکا ہٹانے کے لئے سرجری کی گئی اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ مکھرجی ابھی زندہ ہیں اور ان کے دل سے خون کا بہاؤ معمول پر (ہیموڈینامک سٹیبل) چل رہا ہے‘‘ ۔ نامور صحافی سوشل میڈیا پر افواہیں اور فرضی خبریں پھیلا رہے ہیں جو اس کا واضح ثبوت ہے کہ میڈیا ملک میں جھوٹ کی فیکٹری بن گئی ہے۔
https://twitter.com/ABHIJIT_LS/status/1293756212861734912?s=20
اندور میں کورونا کے 188 نئے معاملے، تین کی موت
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ’کوو ڈ-19‘ کے 188 نئے مریض آنے کے بعد یہاں ایکٹو کیس (زیرعلاج مریض) کی تعداد بڑھ کر 2751 تک جا پہنچی ہے۔ چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل 165285 جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں، جس میں کل جانچ کیے گئے 2725 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچے گئے نمونوں میں 188 نئے متاثر ہونے کے بعد کل متاثرین کی تعداد 9257 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ کل تین موت درج کیے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 340 تک جا پہنچی ہے۔
برازیل میں کورونا سے 104,000 لوگوں کی موت
برازیلیا: برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 1,175 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 104201 ہوگئی ہے۔ وہیں یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 55,155 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں اور اب اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 3164785 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں اب تک 2309477 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ہفتے کو ایک لاکھ کے پار پہنچی تھی۔ یہ اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات اور اس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ساؤ پاؤلو ہوا ہے۔ یہاں پر اس کی وجہ سے اب تک 25,571 لوگوں کی جان گئی ہے اور 639562 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
پرنب مکھرجی زندہ ہیں، موت کی جھوٹی افواہ... ابھیجیت مکھرجی
نئی دہلی: سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے آج یعنی جمعرات کو کہا کہ ان کے والد ابھی زندہ ہیں اور ان کی موت کی افواہ جھوٹی ہے۔ کورونا سے متاثرہ سابق صدر کی پیر کے روز نئی دہلی کے ملٹری اسپتال میں خون کا تھکا ہٹانے کے لئے سرجری کی گئی اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ مکھرجی ابھی زندہ ہیں اور ان کے دل سے خون کا بہاؤ معمول پر (ہیموڈینامک سٹیبل) چل رہا ہے‘‘ ۔ نامور صحافی سوشل میڈیا پر افواہیں اور فرضی خبریں پھیلا رہے ہیں جو اس کا واضح ثبوت ہے کہ میڈیا ملک میں جھوٹ کی فیکٹری بن گئی ہے۔
اندور میں کورونا کے 188 نئے معاملے، تین کی موت
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ’کوو ڈ-19‘ کے 188 نئے مریض آنے کے بعد یہاں ایکٹو کیس (زیرعلاج مریض) کی تعداد بڑھ کر 2751 تک جا پہنچی ہے۔ چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل 165285 جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں، جس میں کل جانچ کیے گئے 2725 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچے گئے نمونوں میں 188 نئے متاثر ہونے کے بعد کل متاثرین کی تعداد 9257 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ کل تین موت درج کیے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 340 تک جا پہنچی ہے۔
برازیل میں کورونا سے 104,000 لوگوں کی موت
برازیلیا: برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 1,175 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 104201 ہوگئی ہے۔ وہیں یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 55,155 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں اور اب اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 3164785 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں اب تک 2309477 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ہفتے کو ایک لاکھ کے پار پہنچی تھی۔ یہ اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات اور اس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ساؤ پاؤلو ہوا ہے۔ یہاں پر اس کی وجہ سے اب تک 25,571 لوگوں کی جان گئی ہے اور 639562 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان کے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے سوراب علاقے میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ سوراب سے جنوب- مغرب میں 62 کلومیٹرکی دوری پر مقامی وقت کے مطابق رات دس بجکر 40 منٹ پر آیا ۔ سینٹر نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز27.9781 ڈگری شمالی عرض بلد اور 65.9996 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے 10.96 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔
ممبئی کے قریب 25ٹن وزنی شارک مچھلی 'دیوماس'جال میں پھنس گئی
بحیرہ عرب میں ماہی گیری کے ایک ٹرالر نے قلابہ سے تقریبا پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر غلطی سے ایک طاقتور لگ بھگ 8 میٹر (25 فٹ) لمبی اور دو ٹن سے زیادہ وزنی وہیل شارک مچھلی کواپنے جال میں پھنسالیا جسے ممبئی لایا گیا اور پھر کرین کی مدد سے اسے نکالا گیا-
اطلات کے مطابق کل رات طاقتور مچھلی ماہی گیروں کے جالوں میں الجھ گئی اور اس نے خود کو آزاد کرنے کے لئے بے حد جدوجہد کی ، لیکن ناکام رہی۔ اندھیرے اور خرابی موسم کے سبب ، فشینگ ٹرالر نے اس بڑی مخلوق کو اپنے پیچھے جالوں میں گھسیٹتے ہوئے واپس ممبئی جانے کا فیصلہ کیا ، اور بدھ کے روز صبح سویرے ٹرالر یہاں پہنچا۔
اکھل بھارتیہ ماچھلی مار کریتی سمیتی کے صدر اور ماہی گیروں کے ممتاز رہنما دامودر ٹنڈیل کو ماہی گیروں نےمطلع کیا ،اور پھر وہ اسے ساحل سمندر تک لے ٓاے جھاں اس طاقتور مچھلی کو ایک کرین کے ذرئعہ نکالا گیا- مچھلی کو دیکھکر دیگرمتجسس ماہی گیر سیلفیز کلک کرنے کے لئے جمع ہوگئے۔
ماہی گیر اس مچھلی کو 'دیو ماس' کہتے ہیں۔
سمندر سے نکالنے کے بعد ایک تاجر نے اسے خرید لیا جو وہیل مچھلی سے تیل نکالے گا اور بعد میں باقیات کو دیگر کاموں میں استعمال کرے گا-
پاکستان مقبوضہ کشمیر سے میڈیکل ڈگری ہندوستان میں تسلیم شدہ نہیں: ایم سی آئی
میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے میڈیکل کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے طالب علم ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس نہیں کرسکتے ہیں۔
ایم سی آئی نے اس سلسلے میں 10 اگست کو نوٹی فکیشن جاری کیا کہ پورا جموں وکشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ تاہم ، پاکستان نے خطے کے کچھ حصوں پر غیر قانونی اور جان بوجھ کر قبضہ کیا ہے۔ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں واقع کوئی میڈیکل کالج اور لداخ کے ان حصوں کو انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے تحت تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
ایم سی آئی نے بتایا کہ اسی وجہ سے پاکستان کے زیر قبضہ، میڈیکل کالج آف کشمیر سے حاصل کردہ ڈگری یافتگان، میڈیکل کونسل آف انڈیا ایکٹ 1956 کے تحت ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس کے لئے اندراج کے اہل نہیں ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔