اہم خبر: گائے کا مسلمانوں کے گھر پر ہونا ’لو جہاد‘... بی جے پی لیڈر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

29 Jul 2019, 8:04 PM

گائے کا مسلمانوں کے گھر پر ہونا ’لو جہاد‘: بی جے پی لیڈر

اقلیتی طبقہ کے خلاف اپنے اشتعال انگیز بیان کی وجہ سے موضوعِ بحث رہنے والے بی جے پی لیڈر رنجیت شریواستو نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے گائے کے مسلمانوں کے گھر میں رہنے کو لو جہاد قرار دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’مسلمانوں کے گھر سے گایوں کو واپس لیا جانا چاہیے۔ جب ہم اپنی لڑکیوں کو ان کے گھر جانے پر ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں تو گئو ماتا کا ان کے گھر میں ہونا بھی لو جہاد ہی ہے۔ گائے ان کے گھر سے کسی بھی قیمت پر واپس لی جانی چاہیے۔‘‘

29 Jul 2019, 6:55 PM

مغربی بنگال: بی جے پی لیڈر مکل رائے کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

کولکاتا کی بنکشال کورٹ نے سابق مرکزی وزیر ریلوے و بی جے پی لیڈر مکل رائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت کے مطابق مالی بدعنوانی اور لین دین کے ایک کیس میں انہیں متعدد مرتبہ پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی مگر وہ پیش نہیں ہورہے تھے آج بھی انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بنکشال کورٹ نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ مکل رائے کیس کی جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ عدالت نے بڑا پولس اسٹیشن کے اوسی کو مکل رائے کو گرفتارکرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق مکل رائے کے خلاف دھوکہ دہی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت سمن جاری کیا گیا تھا۔پولس اس معاملے میں پوچھ مکل رائے سے پوچھ تاچھ کرنا چاہتی تھی۔مکل رائے کے خلاف آئی پی سی پینل کوڈ 5کے تحت سمن جاری کیا گیا تھا۔اس نوٹس کے خلاف مکل رائے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائرکررکھا ہے۔

29 Jul 2019, 5:47 PM

بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کے خلاف کیس درج

سڑک حادثے میں اناؤ عصمت دری متاثرہ کے زخمی ہونے کے بعد جیل میں بند بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف رائے بریلی کے گرو بخش تھانہ میں قتل کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو رائے بریلی جیل میں بند اپنے چچا سے ملنے کے بعد عصمت دری متاثرہ گھر لوٹ رہی تھی۔ اس دوران گرو بخش تھانہ علاقہ میں اس کی کار کی ٹکر ٹرک سے ہو گئی تھی۔ حادثے میں متاثرہ کی موسی کی موت ہو گئی تھی اور عصمت دری متاثرہ لڑکی اور اس کے وکیل کو کافی چوٹیں آئی تھیں۔ بعد میں متاثرہ کے گھر والوں نے الزام عائد کیا تھا کہ حادثہ کے پیچھے بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کا ہاتھ ہے۔


29 Jul 2019, 5:10 PM

ہماچل پردیش میں زلزلہ کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا

شملہ: ہماچل پردیش کے قبائلی لاحول اسپیتی ضلع اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں آج صبح زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گیے ۔ زلزلہ کی شدت ریخترپیماں پر 4اعشاریہ 3درج کی گئی ہے ۔زلزلہ پیر کے روز صبح 9بجکر 3منٹ پر آیا ۔فی الحال کسی بھی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔مسلسل محسوس ہورہے جھٹکوں سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔ موسمیاتی سائنس سنٹر شملہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اسکی تصدیق کی ہے ۔انھوں نے بتایاکہ اس دوران جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔زلزلہ کا مرکز 32اعشاریہ 8ڈگری جنوبی طول البلداور 76اعشاریہ 4عرض البلد میں لاحول اسپیتی کے سرحدی علاقوں میں تھا جبکہ زمین اس کی گہرائی 20کلومیٹر تھی۔ واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے بیشتر حصے زلزلہ کے اعتبار سے انتہارئی حسا س تصور کیے جاتے ہیں ۔اس سے پہلے 25جولائی کو بھی چمباضلع میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریختر پیماں پر 4درج کی گئی تھی ۔

29 Jul 2019, 4:06 PM

اناؤ آبرو ریزی معاملے میں خواتین کمیشن کرے گا جانچ

نئی دہلی: قومی خواتین کمیشن اتر پردیش میں اناؤ آبرو ریزی معاملے کے تناظر میں متاثرہ کے اہل خانہ اور پولس افسران سے ملنے کے لئے ایک ٹیم جائے وقوع پر بھیجے گا۔ کمیشن کی سربراہ ریکھا شرما نے پیر کو ایک ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اناؤ آبرو ریزی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گزشتہ دنوں اناؤ آبرو ریزی معاملے کی متاثرہ کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں ان کے اہل خانہ اور وکیل کو شدید چوٹ لگی ہے۔ محترمہ شرما نے کہا کہ کمیشن نے اترپردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے پورے معاملے کی رپورٹ کی جانچ کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اس معاملے میں تیزی سے کارروائی کی جانی چاہئے۔


29 Jul 2019, 2:10 PM

اتر پردیش کے وکلاء ایک دن کی ہڑتال پر

لکھنؤ: وکلاء کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ہلاک ہونے والوں کے کنبے کو معاوضہ دینے کے اپنے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لئے اترپردیش میں وکلاء نے پیر یعنی آج ایک دن کی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یوپی بار کونسل کے صدر ہری شنکر سنگھ نے پیر کو بتایا کہ ریاست میں تحصیل سے لے کر ہائی کورٹ تک تقریباً 4 لاکھ وکلاء پیر کو کام نہیں کریں گے انہوں نے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہری شنکر سنگھ نے کہا کہ وکلاء حکومت کی جانب سے ان کے نام پر بجٹ جاری نہ کرنے کے لئے ناراض ہیں، علاوہ ازیں گزشتہ کچھ دنوں میں متعدد وکلاء کو بدمعاشوں نے اپنا نشانہ بناتے ہوئے قتل بھی کیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں حکومت نے وکلاء کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی بجٹ جاری نہیں کیا ہے۔ وہیں عدالت کی سیکورٹی بھی خطرے میں ہے۔

29 Jul 2019, 1:10 PM

سعودی عرب کے ہوائی اڈہ پر دھماکہ، حوثیوں کا دعوی

ثنا: یمن کے باغی گروپ حوثی نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈہ پر اتوار کی رات حملہ کیے جانے کا دعوی کیا ہے۔ حوثی گروپ کے المسیرہ ٹی وی نے گروپ کے ایک ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حملے میں ہوائی اڈہ کے آپریشن پر اثر پڑا اور فضائی آمد و رفت بھی ملتوی کرنی پڑی۔ دوسری طرف سعودی عرب نے مبینہ طور پر حملے کی ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔


29 Jul 2019, 11:10 AM

اناؤ عصمت دری متاثرہ کے ساتھ ہوا سڑک حادثہ چوکانے والا... پرینکا گاندھی

اناؤ اجتماعی عصمت دری متاثرہ کے سڑک حادثہ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’اناؤ عصمت دری متاثرہ کے ساتھ ہوا سڑک حادثہ چونکانے والا ہے، اس کیس میں چل رہی سی بی آئی انکوائری کہاں تک پہنچی؟ ملزم رکن اسمبلی ابھی تک بی جے پی میں کیوں ہیں؟ متاثرہ اور گواہوں کے تحفظ میں لاپروائی کیوں؟ ان سوالات کے جوابات ملے بغیر کیا بی جے پی حکومت سے انصاف کی کوئی امید کی جا سکتی ہے؟‘‘

29 Jul 2019, 10:01 AM

ایران نے مائیک پومپیوکی پیشکش ٹھکرائی

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو کی تہران دورے پر ایران کے لوگوں کے ساتھ راست بات چیت کی پیشکش کی تجویز کو ایران نے ٹھکرا دیا ہے۔ مائیک پومپيو نے ٹوئٹ کر کہا ’’میں نے حال ہی میں تہران کا دورہ کرنے اور ایران کے عوام سے راست بات چیت کرنے کی پیشکش کی تھی اس پیشکش کو ایران نے منظور نہیں کیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے افسروں کے واشنگٹن آنے سے خوفزدہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے امریکہ آنے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ یہاں بات چیت کرنے کی کھلی آزادی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔