اہم خبر: گرمی کی شِدت عروج پر، تلنگانہ کے کھمّم میں درجہ حرارت 46.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں 46.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ
حیدرآباد: آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع کے کئی مقامات پر گرمی کی لہر کی برقراری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے یہ بات بتائی۔ دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے عوام کو ناقابل برداشت گرمی کا آج مسلسل دوسرے دن بھی سامنا رہا، کیونکہ تلنگانہ کے کئی حصوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ عوام نے چلچلاتی دھوپ سے بچنے کے لئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔ دونوں شہروں کی سڑکیں اور شاپنگ کے مقامات حسب معمول مصروف دیکھے گئے۔ شہر میں درجہ حرارت تقریباً 41 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جب کہ ضلع کھمم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع کھمم کے بناپورم، پمی اور پرکاش نگر میں سب سے زیادہ 46.2 ڈگری سیلسیس اعظم ترین درجہ حرارت آج ریکارڈ کیا گیا جب کہ تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں بھی شدید گرمی کی لہر ہے۔ دوسری طرف مقامی عہدیداروں کی جانب سے شہروں میں مفت پانی کی تقسیم کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں مقامی حکام نے مویشیوں کے لئے پانی کا انتظام کیا ہے۔
افغانستان میں 35 جنگجو امن کے عمل میں شریک
جلال آباد: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش اور دیگرتنظیموں کے 35 جنگجو امن اور مصالحت کے عمل میں شامل ہو گئے۔ صوبائی حکومت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں سے طالبان کے 22 اور داعش کے 13 جنگجوؤں نے اتوار کو ہتھیار ڈال کر جنگ ترک کر دیا ور امن کے عمل میں شامل ہوگئے۔ بیان کے مطابق حال ہی میں سکیورٹی فورسیز کی مہم کے تحت تانگی اور شیرزاد اضلاع میں داعش سے تعلق رکھنے والے 20 اور طالبان کے کئی دیگر سرکردہ جنگجوؤں کو مار گرایا گیا۔
ضلع تعلیمی افسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
رتلام: مدھیہ پردیش کے رتلام میں آج ایک ضلع تعلیمی افسر کو لوک آیکت پولیس نے پندرہ ہزار روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ لوک آیکت پولیس کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلندر سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ ضلع تعلیمی افسر رامیشور چوہان کو جاورا کے بنناكھیڑا میں ایک پبلک اسکول کے چلانے کے سلسلے میں پندرہ ہزار روپے کی رشوت لیتے پکڑا گیا۔ ملزم افسر نے اسکول کی منظوری منسوخ کرنے کی دھمکی دے کر اسکول کے مالک سے پچاس ہزار روپے کی رشوت مانگی تھی۔ اس کے بعد 30 ہزار روپے میں معاہدہ ہوا تھا۔
اسکول کے مالک کی طرف سے 15 ہزار روپے کی پہلی قسط دی گئی تھی۔ آج وہ دوسری قسط لے کر ضلع تعلیمی افسر کے پاس گیا، تبھی لوک آیکت پولیس نے ملزم افسر کو رشوت لیتے دبوچ لیا۔ لوک آیک پولیس نے مقدمہ کی روک تھام کے قانون کے تحت ملزم افسر کے خلاف معاملہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
سی بی ایس ای دسویں نتیجہ: 13 طالب علموں نے 500 میں 499 نمبر حاصل کیے
اس مرتبہ سی بی ایس ای دسویں کا نتیجہ بہت بہتر ثابت ہوا ہے۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ 13 طالب علم ایسے ہیں جنھوں نے 500 میں سے 499 نمبر حاصل کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 13 طالب علموں میں سے 8 کا تعلق اتر پردیش سے ہے جب کہ کیرالہ، گجرات، راجستھان، ہریانہ اورپنجاب سے ایک ایک طالب علم نے 499 نمبر حاصل کیے۔
امیٹی انٹرنیشنل اسکول کی اشمی جین نے حاصل کیے 99.2 فیصد نمبر
امیٹی انٹرنیشنل اسکول، سیکٹر 44، نوئیڈا کی طالبہ اشمی جین نے سی بی ایس ای 10ویں میں 99.2 فیصد نمبر حاصل کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پیوش جین کی صاحبزادی رشمی جین نے سنسکرت اور سوشل سائنس میں 100 میں 100 نمبر حاصل کیا جب کہ انگلش اور سائنس میں 100 میں 99 نمبر ملے۔ ریاضی میں اس بچی نے 100 میں 98 نمبر حاصل کیے۔
سی بی ایس ای 10ویں کا ریزلٹ جاری، یہاں دیکھیں ریزلٹ...
سی بی ایس ای بورڈ 12ویں درجہ کے نتائج کے بعد آج 10ویں درجہ کے نتائج کا بھی اعلان ہو گیا۔ آپ یہ نتائج www.cbse.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستان: کار میں آگ لگ جانے سے 8 لوگوں کی موت، چار زخمی
اسلام آ باد: پاکستان کے پنجاب صوبہ میں ایک وین میں آگ لگ جانے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے پیر کو بتایا کہ لاہور سے راول پنڈی جارہی وین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
وین میں کل ملاکر 16 لوگ سوار تھے جن میں سے چار و ین سے کود کر جان بچانے میں کامیاب رہے۔
مظفر پور شیلٹر ہوم: 11 لڑکیوں کے قتل معاملہ کی جانچ سی بی آئی 2 ہفتہ میں مکمل کرے... سپریم کورٹ
مظفر پور شیلٹر ہوم واقعہ کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ 11 لڑکیوں کے قتل معاملے کی جانچ کا عمل دو ہفتے کے اندر مکمل کرے۔ معاملے کی آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی۔
ماسکو طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہوئی
ماسکو: روس کے ماسکو میں ہوائی اڈے پر ہوئے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔ روس کی تفتیشی کمیٹی نے اس کی تصدیق کی۔
ٹی ایس ایس اے نیوز ایجنسی کے مطابق ماسکو بین ریاستی تفتیشی محکمہ کمیٹی کے نمائندے الینا ماركووسكایا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ابھی تک 41 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جانچ کمیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ طیارے میں 78 مسافر سوار تھے جن میں سے 37 لوگ بچنے میں کامیاب رہے۔
واضح ر ہے کہ اتوار کو طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شیریمیتو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور تقریباً 40 منٹ تک ماسكو علاقے میں چکر لگانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ طیارے میں آگ کی وجہ فی الحال آسمانی بجلی بتائی جا رہی ہیں۔ تفتیشی کمیٹی عینی شاہدین، ہوائی اڈے کے ملازمین سے حادثے کی وجوہات تلاش کرنے کے لئے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
ماسکو: طیارے میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک
ماسکو: روس میں ماسكو کے شیریمتیو ہوائی اڈے پر اتوار کو ایک طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 13 افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈيا نے یہ اطلاع دی۔
ٹاس نیوز ایجنسی کے مطابق صحت ذرائع کے حوالے سے واقعہ میں 13 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اگرچہ ابھی تک ایک شخص کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔ دیگر رپورٹوں کے مطابق حادثے میں 10 سے زیادہ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایس جے -100 مسافر طیارہ شمال مغربی روسی کے مرمانسك شہر کے لئے روانہ ہوا تھا جہاں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں پائلٹ عملے کے پانچ رکن سمیت 78 مسافر سوار تھے جنہیں باہر نکال لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 6 بجےشیریمتیووو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور تقریبا 40 منٹ تک ماسکو کے علاقے میں چکر لگانے کے بعد ایک ہنگامی لینڈنگ کی۔ حادثے کی وجہ فی الحال شارٹ سركٹ بتائی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔