بڑی خبر: بہار کے بعد اب اترپردیش NDA میں شگاف کا خدشہ، ’اپنا دل‘ کا تیور سخت

25 دسمبر کی صبح دہلی میں زبردست کہرے کا اثر دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے دہلی ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی سبھی پروازوں کو صبح تقریباً 6 بجے کے بعد ایک گھنٹے تک روک کر رکھا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

25 Dec 2018, 10:10 PM

اپنا دل نے این ڈی اے سے الگ ہونے کا دیا اشارہ

یوگی حکومت میں وزیر سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر تو این ڈی اے کے لیے مصیبت بنے ہوئے تھے ہی، اب اپنا دَل نے بھی یوگی حکومت کے ساتھ ساتھ ب جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اپنا دل کے سربراہ آشیش پٹیل نے منگل کے روز ریاست کی بی جے پی کومت پر اپنا دل کارکنان اور ساتھیوں کی لگاتار بے عزتی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی قیادت نے حالات کو جلد نہیں سنبھالا تو اتحاد مشکل میں پڑ سکتا ہے۔

اپنا دل کے سربراہ آشیش پٹیل کا کہنا ہے کہ ریاستی بی جے پی قیادت کو تازہ شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ”ایس پی-بی ایس پی ہمارے لیے چیلنج ہیں اور اگر این ڈی اے اتحاد کو بچایا نہیں گیا تو ہمارے لیے مشکل ہو جائے گا۔“

25 Dec 2018, 9:10 PM

سچن سانتا بن کر چائلڈ کیئر سنٹر پہنچے تو بچوں میں دوڑ گئی خوشی کی لہر

ممبئی: کرکٹ کے بھگوان تصور کیے جانے والے سچن تندولکر نے آج سانتا کلاز بن کر سبھی کو حیران کر دیا۔ ہمیشہ بچوں کی مدد اور سماجی کاموں کے لئے آگے رہنے والے سچن تندولکر سانتا کے لباس میں چائلد کیئر سینٹر پہنچ جہاں انہوں نے سہولیات سے عاری بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ سچن تندولکر نے ان کے ساتھ طرح طرح کا کھیل کھیلا اور کرسمس کی مستی بھی کی۔ سچن تندولکر جب وہاں پہنچے تو بچوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ سچن نے سانتا بن کر ان بچون کو بہترین تحائف بھی دیے۔

25 Dec 2018, 8:09 PM

گریٹرنوئیڈا: چلتی کار میں آگ لگنے سے انجینئر کی موت

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے تھانہ کاسنا علاقے میں منگل کی صبح چلتی کار میں آگ لگ گئی اس حادثے میں کار سوارانجینئر کی جھلسنے سے موت ہوگئی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے پال شرما کے مطابق آج صبح تقریبا 5:30 بجے گریٹر نوئیڈا کے ڈی پی ایس سوسائٹی کے نزدیک ایک چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی حادثے کے وقت کار پون کمار نامی شخص چلا رہا تھا۔ جو اس حادثے میں بری طرح سے جھلس گیا۔ متأثر برج گلوب نامی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ کی پولیس اور دمکل کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے کسی طرح سے آگ پر قابو حاصل کر کے جھلسے شخص کو نزدیک اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ پون پیشے سے انجینئرتھا جو رات شفٹ کی ڈیوٹی کرنے کے بعد صبح گھر واپس جارہا تھا اسی دوران راستے میں اس کی کارحادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ پون ہماچل پردیش کا رہنے والا تھا اور گریٹر نوئیڈا میں وہ اپنے کنبہ کے ساتھ ڈی پی ایس سوسائٹی میں رہتا تھا۔ پون کی موت کی خبر سنکر اس کے اہل خانہ تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔


25 Dec 2018, 7:10 PM

نصیرالدین شاہ کے خلاف بیان بازی غلط اور نامناسب: سرفراز احمد صدیقی

نئی دہلی: فلم اداکار نصیرالدین شاہ کا دفاع اور بلند شہر کے انسپکٹرسبودھ کمار کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے کی مذمت کرتے ہوئے دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ اظہار آزاد ی کا دفاع اور ظالموں کے خلاف ہر حال میں کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرالدین شاہ نے اپنے بیان میں کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے اور انہوں نے انسپکٹر سبودھ کمار کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پر اعتراض کیا ہے جو کسی طرح غلط نہیں۔ انھوں نے تو صر یہی کہا کہ انسپکٹر سبودھ کمار سے زیادہ گائے کی جان کی قیمت ہوگئی ہے اور یہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ایسے ماحول سے ڈر نہیں لگتا بلکہ صورت حال پر غصہ آتا ہے۔ اس صورت حال پر ہر ہندوستانی کو غصہ آئے گا اور نصیرالدین شاہ نے اسی غصے کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز احمد نے بی جے پی کے وزراء اور لیڈروں کی اس معاملے پر بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزراء کو چاہیے تھا کہ نصیر الدین شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے قبل اس کو پڑھ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک میں گائے کے نام پر سڑکوں پر ہنگامہ اور قتل کیا جا رہا ہے اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے اور دوسرے ممالک میں ہندوستان کی ساکھ خراب ہورہی ہے جو ہر ہندوستانی کے لئے تشویش کا باعث ہونا چاہئے۔

مسٹر سرفراز نے کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی کو اس معاملے میں آگے آکر ان لوگوں کو سخت جواب دینا چاہئے جو اظہار آزادی پر حملہ کر رہے ہیں اور عدم برداشت کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی جان ہر حال میں قیمتی ہے اور اس کے بارے میں اانسانیت میں یقین رکھنے والوں کی ایک رائے ہونی چاہئے اور نصیر الدین شاہ انسپکٹر سبودھ کمار کے حق میں بیان دے کر کوئی غلط نہیں کیا ہے۔

25 Dec 2018, 6:10 PM

برف باری کے سبب لداخ-مغل روڈ بند، کشمیر شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال

سرینگر: لداخ خطے کو کشمیر سے جوڑنے والے قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ منگل کو برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ تاہم، اس سال کم برفباری کے سبب شمالی کشمیر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پاس اور قرب و جوار کے دور افتادہ دیہاتوں کی طرف جانے والی سڑکیں اب تک کھلی ہیں جو موسم سرما میں زیادہ تر بند رہتی ہیں۔

اس دوران 300 کلومیٹر طویل سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر کچھ رکاوٹوں کے ساتھ صرف ایک جانب سے ٹریفک جاری رہے گی۔ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والا یہ واحد شاہراہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا بالخصوص جوزیلا درہ، مينمرگ اور زیرو پوائنٹ پر سڑکوں پر پھسلن کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہونے سے لداخ علاقہ وادی کشمیر سے کٹ گیا۔

شاہراہ پر ٹریفک بحال نہ ہونے کے خدشہ سے حکام نے جموں اور سری نگر سے کارگل کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی کشمیر میں شوپیان کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ سے جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بھی برفباری کے بعد برف جم جانے اور سڑک پر پھسلن کے حالات کی وجہ سے بند رہا۔ پیر کی گلی کے دونوں جانب سے سینئر انتظامی اور پولیس افسران نے اپنی رپورٹ میں کشمیر کے ڈویژنل کمشنر کو موسم سرما میں چھ ماہ کے لئے سڑک کو بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر منگل کو ایک جانب سے گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ جموں سے سرینگر کی طرف سے آج ہلکی گاڑیوں اور بھاری گاڑیوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلکی گاڑیوں کو صبح پانچ سے دو بجے تک چلنے کی اجازت دی گئی ہے اور بھاری گاڑیوں کو شام ایک بجے سے شام سات بجے تک چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس شاہراہ پر مخالف سمت سے گاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔


25 Dec 2018, 5:10 PM

مدھیہ پردیش: شیوپوری کے کریرا میں آتشزدگی سے 20 دکانیں خاکستر

شیوپوری: مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے سب ڈیویژنل ہیڈکوارٹر کریرا کے مرکزی بازار کی تقریباً 20دکانیں آگ میں جل کر خاک ہوگئیں،جس سے دکانوں میں رکھا سارا سازو سامان جل گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کریرا مرکزی بازار کی کچی گلی مارکٹ میں کل رات ساڑیوں کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی،جو رفتہ رفتہ پھیلتی چلی گئی۔اس آگ کی زد میں تقریباً 20دکانیں آگئیں۔ مقامی وسائل سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی،پھربھی آگ نہیں بجھی تو شیوپوری سے فائربریگیڈ گاڑی بلائی گئی،جس نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال دکانوں میں آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔دکان میں آگ لگنےسے ہوئے نقصان کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

25 Dec 2018, 3:11 PM

میکسیکو: ہیلی کاپٹر حادثہ میں پیوبلا کی گورنر مارتھا کی موت

میکسیکو سٹی، 25 دسمبر (یو این آئی) میکسیکو کے پیوبلا ریاست کی گورنر مارتھا ایریکا ایلونسو کی پیر کو ہوئے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو گئی۔ میكسكو کے ٹیلیویسا ٹی وی چینل پرمنگل کے روز نشر خبروں کے مطابق گورنر اپنے شوہر اور سابق گورنر رافیل مورینو ویلے روساس کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں۔ مسٹر روساس کی بھی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ وہ 17۔2011 تک پیوبلا کے گورنر رہے تھے۔

میکسیکو کے صدراینڈرس مینوئل لوپیز اوبریڈو رنے سب سے پہلے گورنر اور ان کے شوہر کی موت کی اطلاع دی اور اس حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’میں ذاتی طور پر سینیٹر رافیل مورینو ویلے روساس اور پیولا کی گورنر مارتھا ایریکا ایلونسو کے کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔


25 Dec 2018, 2:10 PM

اتر پردیش: کوشامبی میں دو لاشیں برآمد، علاقے میں سنسنی

کوشامبی: اترپردیش میں ضلع کوشامبی کے کوکھراج علاقے میں منگل کو دو لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ لال پور گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے سے پولیس نے دو نامعلوم لاشیں برآمد کیں۔ پولیس کو شبہ ہےکہ نامعلوم لاشیں ماں بیٹے کی ہوسکتی ہیں۔ بیٹے کی عمر تقریباً چھ سال اور خاتون کی عمر 25 سال ہونے کا اندازہ ہے۔ ممکن ہے کہ قتل کر کے جرم چھپانے کے لئے لاشیں لاٹ پور گاؤں کے کنارے پھینک دی گئی ہیں۔ پولس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت مٹانے کے لئے چہروں کو جلا دیا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

(یو این آئی)

25 Dec 2018, 1:10 PM

روس میں زلزلہ کا تیز جھٹکا، سنامی کا الرٹ جاری

پیٹروپاولووسکی-کما چاٹسکی: روس کے کمانڈر آئرلینڈ کے نزدیک بحر الکاہل میں منگل کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رشین اکیڈمی آف سائنسز کے جیولوجیکل سروے فیڈرل ریسرچ سینٹر نے بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔ اس کا مرکز سطح سمندر سے 17 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ روسی وزارت دفاع کے علاقائی دفتر نے بتایا کہ زلزلے کے سبب جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

(یو این آئی)


25 Dec 2018, 12:09 PM

چھتیس گڑھ کانگریس کا بڑا فیصلہ، ٹاٹا اسٹیل پروجیکٹ کے لیے لی گئی کسانوں کی زمین ہوگی واپس

چھتیس گڑھ کے بستر میں ٹاٹا اسٹیل پروجیکٹ کے لیے قبائل کسانوں سے لی گئی زمین کو ریاست کی نوتشکیل کانگریس حکومت نے واپس کرنے کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ خبر رساں ایجنس اے این آئی کے مطابق ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل ن افسروں کو یہ حکم دیا ہے کہ کابینہ میں ایک قرارداد لے کر آئیں جس کے تحت قبائل کسانوں سے لی گئی زمین کو انھیں واپس دیا جا سکے۔

25 Dec 2018, 11:10 AM

کہرے کا قہر، دہلی ائیر پورٹ سے پرواز بھرنے والے طیاروں کو روکا گیا

دہلی میں ٹھنڈ کا اثر گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ 25 دسمبر کی صبح دہلی میں زبردست کہرے کا اثر دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے دہلی ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی سبھی پروازوں کو صبح تقریباً 6 بجے کے بعد ایک گھنٹے تک روک کر رکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔