ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے دی شکست، بولنگ مکمل طور پر ناکام

ٹی-20 عالمی کپ، تصویر یو این آئی
ٹی-20 عالمی کپ، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

24 Oct 2021, 11:09 PM

پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے دی شکست، بولنگ مکمل طور پر ناکام

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کو پاکستان کے خلاف دس وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے سات وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 17.5 اوورز میں 152 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ پاکستان کے اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے بالترتیب 79 اور 68 رنز بنائے۔

24 Oct 2021, 10:35 PM

پاکستان نے4 1 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے بنائے 112 رن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا زبردست میچ ہندوستان اور پاکساتن کے مابین دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے دیئے گئے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے سست آغاز کیا۔ پاکستان نے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 80 رنز بنا لیے ہیں۔

24 Oct 2021, 9:24 PM

کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کے سامنے 152 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا زبردست میچ ہندوستان اور پاکساتن کے مابین دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے سات وکٹ گنوائے ہیں۔ ہندوستان نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 151 رنز بنائے ہیں۔


24 Oct 2021, 8:49 PM

ٹی 20 ورلڈ کپ، ہندوستان نے15 اوور کے بعد 100 رنز بنائے، کوہلی اور جڈیجہ کریز پر موجود

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا زبردست میچ ہندوستان اور پاکساتن کے مابین دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے چار وکٹ گنوائے ہیں۔ ہندوستان نے 15 اوورز میں 4 وکٹوں پر 100 رنز بنائے ہیں۔

24 Oct 2021, 5:48 PM

احمد آباد میں بس سے 25 لاکھ کی ڈرگس برآمد

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں کرائم برانچ کی ٹیم نے سرکاری بس سے 25لاکھ روپے قیمت کی ایم ڈی ڈرگس برآمد کرکے اس سلسلہ میں دو لوگوں کو اتوار کو گرفتار کیا۔ کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ آبو روڈ سے ایس ٹی بس میں آج صبح احمد آباد آئے ایک شخص کو 250 گرام ایم ڈی ڈرگس کے ساتھ پکڑا گیا۔ ضبط شدہ ڈرگس کی قیمت 25لاکھ روپے لگائی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔


24 Oct 2021, 12:38 PM

پٹرول کی قیمتوں پر ٹیکس ڈکیتی بڑھتی جا رہی ہے: راہل گاندھی

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے پیش نظر ایک بار پھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’پٹرول کی قیمتوں پر ٹیکس ڈکیتی بڑھتی جا رہی ہے۔ کہیں الیکشن ہوں تو تھوڑی روک لگے۔‘‘

24 Oct 2021, 10:16 AM

امریکہ میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک، 7 زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا کی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء کے کیمپس کے قریب ہفتہ کی رات فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ایک مقامی عہدیدار نے دی۔ جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن (جی بی آئی) جی اے کیمپس پارٹی فورٹ ویلی میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کل آٹھ افراد کو گولی لگی ، جن میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ متوفی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سات زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ تفتیش کاروں نے لوگوں سے فائرنگ کرنے والوں کی شناخت میں مدد کی درخواست کی ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے۔ طلباء آزادانہ طور پر آ رہے ہیں۔ یونیورسٹی نے صبح کے لیے طے شدہ عوامی پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔


24 Oct 2021, 8:19 AM

مہنگائی کی مار جاری، لگاتار پانچویں دن پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ہندوستان میں لگاتار پانچویں دن تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل دونوں کی ہی قیمتیں 35-35 پیسے بڑھائی گئی ہیں۔ اس اضافہ کے بعد دہلی میں اب پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔