اہم خبریں: بھگوڑے میہل چوکسی کے خلاف 22 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا نیا کیس درج
بھگوڑے میہل چوکسی کے خلاف 22 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا نیا کیس درج
سی بی آئی نے بھگوڑے ہیرا کاروباری میہل چوکسی اور ان کی کمپنی گیتانجلی کے خلاف 22 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا ایک نیا کیس درج کیا ہے۔ سی بی آئی نے پیر کے روز اس سلسلے میں کہا کہ میہل چوکسی اور اس کی کمپنی گیتانجلی جیمس کے خلاف 18-2014 کے درمیان ہندوستانی صنعت مالیاتی کارپوریشن لمیٹڈ سے 22 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے لیے یہ نیا کیس درج کیا گیا ہے۔
بجلی بحران پر حرکت میں آئی مودی حکومت، امت شاہ نے اپنی رہائش پر طلب کی میٹنگ
بجلی بحران کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت اب متحرک ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی رہائش پر ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیر توانائی آر کے سنگھ، وزیر ریل اشونی ویشنو اور وزیر کوئلہ پرہلاد جوشی بھی موجود ہیں۔
کمار وشواس کی گرفتاری پر پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے لگائی روک
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے کمار وشواس کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ان کے مبینہ بیانات کے لیے ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔
چھتیس گڑھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں کیا 5 فیصد کا اضافہ
مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے دور میں چھتیس گڑھ حکومت کے سرکاری ملازمین کو خوش خبری ملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں 5 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ یکم مئی سے نافذ ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔