اہم خبریں LIVE: عدالت نے سنجے راؤت کو 4 اگست تک ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیجا

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / Getty Images
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

01 Aug 2022, 4:21 PM

عدالت نے سنجے راؤت کو 4 اگست تک ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیجا

منی لانڈرت کے الزام میں ای ڈی کی جانب سے گرفتار کئے گئے سنجے راؤت کو آج ممبئی میں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے انہیں 4 اگست تک ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ سنجے راؤت پر پاترا چال گھوٹالہ کا الزام ہے۔

01 Aug 2022, 3:06 PM

لوک سبھا سے ممبران پارلیمنٹ کی معطلی ختم، ایوان میں مہنگائی پر بحث شروع

لوک سبھا میں آج کانگریس کے ان ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو واپس لے لیا گیا، جنہیں ہنگامہ آرائی کے بعد معطل کر دی گیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں کارروائی کا آغاز ہو گیا اور مہنگائی پر بحث شروع کی گئی۔0

01 Aug 2022, 1:48 PM

گرفتار شدہ سنجے راؤت کو طبی معائنہ کے لئے جے جے اسپتال لایا گیا

منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ای ڈی کی طرف سے گرفتار کئے گئے شیو سینا لیڈر سنجے راؤت کو طبی معائنہ کے لئے ممبئی کے جے جے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ سنجے راؤت کو آج ہی پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔


01 Aug 2022, 12:11 PM

دہلی پولیس کے نئے کمشنر سنجے اروڑہ نے سنبھالی عہدہ کی ذمہ داری

دہلی پولیس کے نئے کمشنر سنجے اروڑہ نے آج اپنے عہدہ کی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا۔ راکیش استھانہ کے سبکدوش ہونے پر سنجے اروڑہ کو دہلی پولیس کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

01 Aug 2022, 11:03 AM

بی جے پی اپوزیشن مکت بھارت بنانا چاہتی ہے، اس لئے سنجے راؤت پر کارروائی کی گئی، کھڑگے  

راجیہ سبھا کے قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’وہ (بی جے پی) اپوزیشن مکت بھارت بنانا چاہتی ہے، اس لئے سنجے راؤت پر کارروائی کی گئی۔ ہم پارلیمنٹ میں مہنگائی، گجرات میں زہریلی شراب سے اموات جیسے مسائل اٹھائیں گے۔‘‘


01 Aug 2022, 9:58 AM

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 16464 نئے معاملے

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16464 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 143989 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔